وزیرِ اعظم کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور بجلی چوروں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت
نقصان میں چلنے والے فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے، شہباز شریف


وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
شہباز شریف کی زیرِ صدارت لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری روکنے کے امور پر اجلاس ہوا جس میں وزارتِ توانائی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صرف خسارے میں چلنے والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقصان میں چلنے والے فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔گرمی کی شدت کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے، بجلی کی چوری روکنا تمام متعلقہ اداروں کی ذمے داری ہے، لوگوں کو گرمی میں ریلیف دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی چوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ، بجلی چوری کے خلاف مشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں گے ، میں ذاتی طور بجلی چوری کی روک تھام پر پیشرفت کا ماہانہ جائزہ لوں گا ۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سے ہونے والی ملاقات پر بھی اجلاس کو بریف کیا گیا۔ بتایا گیا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی نے بجلی چوری کم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں،وزیر داخلہ
- 4 گھنٹے قبل

مستونگ: بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل کی سربراہی میں دھرنے کے قریب خودکش دھماکا
- 2 گھنٹے قبل

میانمار میں زلزلے سے ہلاکتیں مسلسل بڑھ رہیں ، تعداد694 ہو گئی
- 6 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ میں زہریلاکھاناکھانے سے 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعلی مریم نواز کا عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

مہنگا سونا پھر مہنگا، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- ایک گھنٹہ قبل
کشمور: فریقین کے درمیان تصادم، فائرنگ سے 5 افرادجاں بحق،متعددزخمی
- 2 گھنٹے قبل

بھارت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں میں ملوث ہے،دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل
کامیڈین حسن عباس کو یوم پاکستان کے موقع پر نیویارک میں اعتراف فن ایوارڈ سے نواز دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل

چین کا زلزلے سے متاثرہ میانمار کیلئے 14 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
- 27 منٹ قبل

عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا
- 5 گھنٹے قبل