نئی فلم ” مرزا جٹ” میں ہیروئن کا کردار اداکارہ ماہرہ خان ادا کریں گی، خلیل الرحمن قمر

.jpg&w=3840&q=75)
مشہور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی نئی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان کردیا۔
ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے انکشاف کیا کہ ان کی نئی فلم ” مرزا جٹ” میں ہیروئن کا کردار اداکارہ ماہرہ خان ادا کریں گی۔ فلم کے ہیرو ہمایوں سعید ہوں گے جبکہ سینئر اداکار سہیل خان بھی کاسٹ میں شامل ہوں گے۔
ماہرہ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ کام تو کرنا ہے نا۔ ماہرہ خان سے معافی مانگنے کے مطالبے پر اب بھی قائم ہوں تاہم کام اپنی جگہ پر ہے۔
ماہرہ خان کی جانب سے خود پر تنقید کرنے پر خلیل الرحمٰن قمر نے مختلف انٹرویوزمیں ان کے لیے انتہائی سخت بیانات دئیے تھے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ جب تک ماہرہ خان ان سے سر عام معافی نہیں مانگیں گی وہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔
خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- an hour ago

کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 hours ago

بھارت کے ساتھ مذاکرات کشمیر ، پانی اور دہشتگردی پر ہوں گے، وزیر دفاع
- 3 hours ago

پہلگام کا معرکہ ،ایک نئے عالمی توازن کی شروعات
- 5 hours ago

علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے، آرمی چیف
- 4 hours ago

بھارتی کرکٹ ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 5 hours ago

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 6 minutes ago

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 16 minutes ago

جنگ بندی کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع
- 2 hours ago

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، ٹیرف محصولات میں کمی پر بھی اتفاق
- 3 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- an hour ago

پشاور زلمی کا پاک فضائیہ کے پائلٹس کو خراجِ تحسین، بڑے انعام کا اعلان
- 4 hours ago