پی ایس ایل 6 کا دوبارہ آغاز ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرزآج مدمقابل ہونگے
دوبئی : پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 20 میچز کے لیے ٹورنامنٹ آج سے ایک مرتبہ پھر ابوظہبی میں شروع ہورہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپر لیگ کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گے۔یہ میچ ابوظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔لاہور قلندرز سہیل اختر کی قیادت میں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں شاداب خان کی کپتانی میں میدان میں اتریں گی ۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ 20 میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق تجربہ کار امپائر علیم ڈار اور احسن رضا پی ایس ایل 6 کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔علیم ڈار کے علاوہ پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل 6 دیگر امپائرز بھی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ 6 کے ملتوی ہونے سے پہلے کراچی میں 14 میچز کھیلے گئے تھے۔جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز نے چار چار جبکہ کراچی کنگز،پشاور زلمی،ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پانچ پانچ میچ کھیل لئے تھے۔
پاکستان سپر لیگ 6 کے پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز پہلے، پشاور زلمی دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے، لاہور قلندرز چوتھے، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کا 14واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانزکے درمیان کراچی میں 3 مارچ کو کھیلا گیا تھا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد کچھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لیگ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا
- 3 days ago

کراچی: گرنے والی بلڈنگ کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی
- 2 hours ago

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت
- 3 days ago

ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: کویتی وزارتِ دفاع
- a day ago

ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا
- a day ago

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے
- 2 days ago

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago
عوام کمرکس لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
- a day ago

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
- 2 days ago

پاکستان کے رانا عرفان کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا
- a day ago

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا
- 21 hours ago






