Advertisement

مردان: بیٹے نے اپنے باپ اور 2 بھائیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

فائرنگ کا واقعہ رات کے وقت پیش آیا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جون 19 2024، 7:18 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مردان: بیٹے نے اپنے باپ اور 2 بھائیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

مردان میں بیٹے نے اپنے باپ اور 2 بھائیوں کو فائرنگ سے قتل کر کے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق واقعہ مردان کے علاقے خورہ بانڈہ دربو کلی میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے کی فائرنگ سے والد اور 2بھائی جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہو گئی، فائرنگ کرنے والے بیٹے نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والی والدہ کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رات کے وقت پیش آیا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement