دہشتگرد عبدالمنان ٹی ٹی پی لیڈر عظمت اللہ محسود کا دست راست تھا، عبدالمنان باجوڑ میں دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں کلیدی کردار ادا کرتا تھا


کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ افغانستان کے علاقے کنڑ میں ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد عبدالمنان باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ، بارودی سرنگ کے دھماکوں میں ملوث تھا، اس کے علاوہ ہلاک دہشتگرد چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا۔
کالعدم ٹی ٹی پی شوریٰ ملاکنڈ کا رکن عبدالمنان عرف حکیم اللہ افغانستان کے ضلع اسد آباد میں ہلاک ہوا، عبدالمنان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ دہشتگرد عبدالمنان ٹی ٹی پی لیڈر عظمت اللہ محسود کا دست راست تھا، عبدالمنان باجوڑ میں دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں کلیدی کردار ادا کرتا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد عبدالمنان نے 2007 میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی تھی، عبدالمنان نے سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعددکارروائیوں میں حصہ لیا، دہشتگرد عبدالمنان کے بھائی طارق عرف اسد کا تعلق بھی کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل

مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار
- 4 گھنٹے قبل

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
- 6 گھنٹے قبل

مغربی افریقہ کے ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی الٹنےسے 70 کے قریب افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید
- 6 گھنٹے قبل

سندھ میں سیلاب کی پیشگوئی کے پیشِ نظر کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے
- 5 گھنٹے قبل

پاک چین دوستی باہمی اعتماد، احترام اور پرخلوص محبت کی بنیاد پر قائم ہے،وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل