وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے مری ڈیولپمنٹ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی

پنجاب حکومت نے راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین منصوبے کی منظور دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے مری ڈیولپمنٹ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں مری ڈیولپمنٹ پلان، بیوٹی فکیشن، ٹرانسپورٹ، تعمیر وبحالی کے پراجیکٹس اور راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی مری سمیت ہر شہر ، علاقے اور تاریخی عمارات کے قدیمی نام بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مال روڈ پر قدرتی مناظر میں حائل بلند ہائی رائز ہوٹل کی عمارتیں ختم کی جائیں گی، مری کے مشہور جی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل ہوں گے اور قدیمی عمارتوں پر یکساں صورت اور کلر اسکیم نافذ کی جائے گی۔
اجلاس میں مال روڈ پر قدیمی عمارتوں کی یکساں صورت، سائن اور کلر اسکیم نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
علاوہ ازیں مری میں تعمیرات کیلئے بلڈنگ قوانین میں ترمیم کی منظوری کا اختیار صوبائی سطح پر منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

محمد نواز کی شاندار ہیٹرک: پاکستان نے افغانستا ن کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹرائی سیریز کا ٹائٹل جیت لیا
- 9 گھنٹے قبل

ڈیٹا لیکج کا معاملہ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی
- 10 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز فائنل :پاکستان کا افغانستان کو جیت کے لیے 142 رنزکا ہدف
- 13 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنےکی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل

ملتان: جلال پور پیروالا میں مقامی بند ٹوٹنے سے سیلاب نے تباہی مچا دی،متعدد بستیاں زیر آب، ایمرجنسی نافذ
- 21 منٹ قبل

شمالی وزیرستان :یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد،ضلعی انتظامیہ و عسکری افسران کی شرکت
- 16 گھنٹے قبل

صدر ن لیگ نواز شریف کی جنرل ہسپتال آمد، طبی معائنہ کرایا
- 14 گھنٹے قبل
رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہو گا،پاکستان،یورپ اور شمالی امریکہ میں بھی دیکھا جائے گا
- 14 گھنٹے قبل

انتخابات میں شکست پر جاپانی وزیرِ اعظم شیگیرو اشیبا نے استعفیٰ دے دیا
- 14 گھنٹے قبل

ملتان: جلالپور پیر والا میں پانی داخل ہونا شروع،شہر کو خالی کرنے کا حکم دے دیاگیا
- 12 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہوگی
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی حماس کو آخری وارننگ، شرائط نہ ماننے پر سنگین نتائج کی دھمکی
- 7 منٹ قبل