گرفتار ملزمان میں حسن گل محسود اور بشیر احمد شامل، دونوں ملزمان کے نام دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے پر حکومت سندھ کے فورتھ شیڈول میں بھی شامل ہیں


کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی مالی معاونت کرنے والے دو سہولت کار سپر مارکیٹ سہراب گوٹھ سے گرفتار کرلیے گئے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں حسن گل محسود اور بشیر احمد شامل دونوں ملزمان کے نام دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے پر حکومت سندھ کے فورتھ شیڈول میں بھی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی کثیر رقم برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی امیر تحریک طالبان پاکستان کی ہدایت پر ملزمان نے فنڈنگ سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے سے دو عدد خودکار جدید 9ایم ایم پستول بھی خریدے تھے، دونوں پستول ملزمان کی نشاندہی پر بر آمد کرلیے گئے ہیں، ملزمان سپر مارکیٹ علاقہ تھانہ گلزار ہجری پر غیر قانونی ٹرک اڈہ چلا رہے تھے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرک اڈے سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم سے تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتے ہیں،ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں ٹیرر فنڈنگ و اسلحہ کے مقدمات درج کئے گئے۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 8 منٹ قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 21 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 21 گھنٹے قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل







