پاکستان میں عدالتیں ملکی قوانین کے مطابق فیصلے صادر کرتی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ


دفتر خارجہ کی ترجمان نے مذہبی آزادیوں سے متعلق امریکی رپورٹ کو بھی حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آدھی سے زیادہ رپورٹ غلط اور بے تحقیق ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں ہر فرد کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے دوران کئی ممالک کے سربراہانِ مملکت و حکومت سے ملاقاتیں کی ہیں۔
ایک سوال پر دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں عدالتیں ملکی قوانین کے مطابق فیصلے صادر کرتی ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستان میں مذہبی آزادی کے حوالے سے رپورٹ حقائق کے منافی ہے، آدھی سے زائد رپورٹ غلط اور بغیر تحقیق کی ہے، پاکستان میں ہر فرد کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ دوحہ تھری مذاکرات میں آصف درانی نے پاکستان کی نمائندگی کی، یکم جولائی کو افغان اور پاکستانی حکام کے درمیان ملاقات ہوئی، آصف درانی نے دہشتگردی میں افغانستان کی سرزمین کے استعمال اور پاکستانی طالبان کی معاونت پر افغان وفد کو آگاہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یکم جولائی کو پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا، پاکستان کے 365 بھارت میں قیدیوں کی فہرست بھی شئیر کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ 1971 کی جنگ میں ممکنہ طور پر بھارت کی جیل میں قید فوجی اہکاروں کی فہرست بھی بھارت کے حوالے کی گئی ہے، جب کہ پاکستان نے بھارت میں پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 13 منٹ قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 19 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل






