جی این این سوشل

علاقائی

تنقید کی پروا نہیں، غلط الزام لگانے پر سزا ملے گی، مریم نواز

عزت قانون کی جتنی ضرورت پاکستان میں آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی، کیوں کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کا غلط استعمال جاری ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تنقید کی پروا نہیں، غلط الزام لگانے پر سزا ملے گی، مریم نواز
تنقید کی پروا نہیں، غلط الزام لگانے پر سزا ملے گی، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہتک عزت قانون پر تنقید کرنے والوں کی پروا نہیں ہے۔بغیر ثبوت کسی کو بھی تہمت ، عزت اچھالنے کی اجازت نہیں ہے، غلط الزام لگانے پر سزا ملے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہتک عزت قانون کی جتنی ضرورت پاکستان میں آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی، کیوں کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کا غلط استعمال جاری ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہتک عزت قانون پر جب لوگ اعتراض کرتے ہیں تو مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیا کہنا چاہ رہے ہیں، یعنی ہم ہتک کریں گے لیکن ہمیں سزا نہ دی جائے، ہمیں پوچھا نہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ جس کے پاس مائیک ہے وہ سمجھتا ہے کہ مجھے پوری آزادی ہے کہ میں کسی کی عزت اچھال دوں، کسی کی پکڑی اچھال دوں، کسی پر تحمت لگادوں لیکن مجھ سے کوئی سوال نہیں کرے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب میڈیا یہ بات کرتا ہے تو مجھے بہت تکلیف اور حیرانگی ہوتی ہے ، وہ کہنا چاہ رہے ہیںیعنی ہم ہتک کرنا نہیں چھوڑیں گے اور ہم پر کوئی قانون لاگو نہیں ہونا چاہیے، حالانکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ وہ خود بولیں، آپ بالکل ایسا قانون لائیں جس میں جو جھوٹ بولے یا ثبوت اور تصدیق کے بغیر کسی پر الزام لگاتا ہے تو اسے سزا ملنی چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس سے پھر کوئی بھی محفوظ نہیں ہوگا، میری جگہ جو آئے گا وہ بھی اس سے متاثر ہوگا، میڈیا اگر کسی پر غلط الزام لگائے اور پکڑا نہ جائےتو یہ نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے میڈیا کا بہت احترام ہے کیوں کہ میڈیا کا بہت مثبت کردار بھی ہے لیکن کسی کو بھی بغیر ثبوت کے عزت اچھالنے اور الزام تراشی کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور اس پر میری ذات پر جتنی بھی تنقید کریں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ 8 جون کو قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے ہتک عزت کا بل منظور کرلیا تھا۔

علاقائی

مریم نواز نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اربن فلڈنگ کے پیش نظرحفاظتی اور ضروری انتظامات کے لیے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اور واسا کو متحرک رہنے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اربن فلڈنگ کے مواقع پر حفاظتی اور ضروری انتظامات کے لیے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اور واسا کو متحرک رہنے کا حکم دیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے لاہور میں بارش کے پانی کے بروقت نکاس کی کوششوں کو تعریف کی اور انتظامیہ اور واسا کو بارشوں کے پانی کے نکاس کے لیے فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت دی۔

مریم نواز نے زیر صدارت اجلاس میں ہدایت کی کہ پی ڈی ایم اے کے ایس او پیز پر عملدرآمد اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، اسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، نشیبی علاقوں کے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، دیہی علاقوں میں پیشگی مال مویشیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات بھی کیے جائیں۔

مریم نواز نے حکم دیا کہ سیلابی صورتحال میں متاثرین کو بروقت امداد اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ارکان اسمبلی ممکنہ سیلابی صورتحال میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کی مؤثر نگرانی کریں، کرنٹ لگنے کے حادثات سے بچاؤ کے لیے آگاہی پھیلائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ چھوٹے بچوں کو ننگی تاروں اور کھمبوں کے قریب نہ جانے دیں اور ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بروقت شروع کی جائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر جموں پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران پنجاب خیبرپختونخوا کشمیر گلگت بلتستان مشرقی اور جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد اور گلگت 25ڈگری سینٹی گریڈ لاہور 27 ، کراچی 32 ، پشاور 26 ، کوئٹہ اور مظفرآباد 24 ، اور مری 17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر جموں پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت۔ سرینگر پلوامہ اور بارہ مولہ میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ جموں ستائیس LEHگیارہ اننت ناگ انیس اورشوپیاں میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

غلاف کعبہ کی تبدیلی کے وقت مسجد الحرام میں ہزاروں کی تعداد میں نمازی اور زائرین موجود تھے جو اس روح پرور تقریب کا حصہ بنے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

محرم الحرام کا چاند نظر آنے اور نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتے ہوئے ہی مسجد الحرام کی انتظامیہ اور الحرمین الشریفین کی جنرل پرزیڈنسی نے محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال بھی انتظامیہ کی جانب سے نئے اسلامی سال یعنی محرم الحرام 1446 ہجری کے آغاز کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کیا گیا۔ غلاف کعبہ (کسوہ) کو ایک ٹرک میں لایا گیا جسکے بعد گاڑیوں اور متوالین نے اُسے خانہ کعبہ تک پہنچایا اور پھر پرانے غلاف کو اتار کر نیا کسوہ چڑھایا گیا۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی کے وقت مسجد الحرام میں ہزاروں کی تعداد میں نمازی اور زائرین موجود تھے جو اس روح پرور تقریب کا حصہ بنے۔

یاد رہے کہ کسوہ فیکٹری سے نیا غلاف کعبہ مخصوص گاڑیوں میں رکھ کر مسجد الحرام منتقل کیا گیا، غلاف کعبہ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب نئے اسلامی سال کے پہلے دن ہوتی ہے، اس سے قبل کئی دہائیوں سے غلاف کعبہ ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحج کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا۔

نیا غلاف کعبہ چار برابر پٹیوں اور ستار الباب پر مشتمل ہے، تبدیلی کے تمام عمل کے دوران ہر ایک حصے کو علیحدہ علیحدہ کعبہ کے بالائی حصے پر لایا جاتا ہے جہاں سے پھر انہیں اتارا جاتا ہے اور پچھلا غلاف اتار لیا جاتا ہے، یہ عمل چار مرتبہ باری باری دہرایا جاتا ہے جب تک کہ نیا غلاف چڑھا نہ دیا جائے اور پرانا اتر نہ جائے۔

غلاف کعبہ کے کپڑے کی پانچ مختلف حصوں میں سلائی کے بعد اس کے زیریں حصے کو تانبے کے کڑوں کے ذریعے جوڑا جاتا ہے، غلاف کعبہ 1446ھ کا وزن 850 کلو گرام ہے، یہ 98 سینٹی میٹر چوڑا اور 14 میٹر اونچا ہے، شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں غلاف کعبہ کی تیاری کیلئے لگ بھگ 670 کلو گرام ریشم کو سیاہ رنگ میں رنگا جاتا ہے۔

غلاف کعبہ کو قرآنی آیات سے بھی سجایا جاتا ہے جنہیں سونے اور چاندی کے دھاگوں سے بُنا جاتا ہے، اس عمل میں 120 کلو گرام سونا اور 100 کلو گرام چاندی استعمال ہوتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll