Advertisement
پاکستان

عابد سلہری کوپ 29کی بین الاقوامی ایڈوائزری کمیٹی کا رکن نامزد

ڈاکٹر عابد قیوم سلہری اس کمیٹی میں جنوبی ایشیا کے واحد ایکسپرٹ ہیں جو کانفرنس کے مذاکرات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں COP-29 کے صدر کو معاونت فراہم کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Jul 13th 2024, 8:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عابد سلہری کوپ 29کی بین الاقوامی ایڈوائزری کمیٹی کا رکن نامزد

پائیدار ترقیاتی پالیسی کے ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کو COP-29 کی بین الاقوامی ایڈوائزری کمیٹی کا رکن نامزد کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عابد قیوم سلہری اس کمیٹی میں جنوبی ایشیا کے واحد ایکسپرٹ ہیں جو کانفرنس کے مذاکرات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں COP-29 کے صدر کو معاونت فراہم کریں گے۔

موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے لائحہ عمل سے متعلق کنونشن کے اراکین کا 29واں اجلاس آزربائیجان کے شہر باکو میں رواں برس گیارہ سے بائیس نومبر تک ہوگا۔

Advertisement
Advertisement