جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کو کمزور کرنے کیلئے ان پر مزید کیسز بنائے جا رہے ہیں ، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہرنے کہا کہ یہ واحد کیس بچ گیا تھا اب کوئی اور کیس نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف 2 کیسزتھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کو کمزور کرنے کیلئے ان پر مزید کیسز بنائے جا رہے ہیں ، بیرسٹر گوہر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مجبورکرنے کیلئے کیسزبنائے گئے، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں آئین وقانون کی بالادستی ہو۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہرنے کہا کہ عدلیہ اب مزید مضبوط ہوگی، بیرسٹر گوہرنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کومجبورکرنے کیلئے کیس بنایا گیا، بانی پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے سے خوش تھے، انہوں نے کہا کہ یہ تمام کیسزسیاسی بنیادوں پر بنائے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں آئین وقانون کی بالادستی ہو۔

بیرسٹر گوہرنے کہا کہ یہ واحد کیس بچ گیا تھا اب کوئی اور کیس نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف 2 کیسزتھے، آج بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے، مشکلات میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ اداکرتے ہیں۔

 

پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس ، نیب کی ٹیم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ

نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ  ریفرنس ، نیب کی ٹیم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے  تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں راولپنڈی نیب کی ٹیم عمران اور بشریٰ بی بی سے چار گھنٹے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی، نیب ٹیم نے چار گھنٹے سے زائد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے تفتیش کی، نیب کی تفتیشی ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق بلغاری سیٹ کی کم قیمت لگوانے کے حوالے سے بھی سوالات پوچھے گئے، ملزمان سے اختیارات کے ناجائز استعمال، غیر قانونی طور پر سرکاری اثاثوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام کے بارے بھی سوالات کیے گئے، ملزمان سے توشہ خانہ پروسیجر 2018 کی خلاف ورزی پر بھی سوالات کیے گئے۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم نے 13 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی توشہ خانہ میں گرفتاری ظاہر کی تھی، عدالت نے 14 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا،عدالت نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے جیل میں تفتیش کی ہدایت کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ری پبلکن کنونشن، ٹرمپ باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد، نائب صدر کے لیے سینیٹر جے ڈی وینس نامزد

جے ڈی وینس کا تعلق ریاست اوہائیو سے ہے اور وہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید ناقد رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ری پبلکن کنونشن، ٹرمپ باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد، نائب صدر کے لیے سینیٹر جے ڈی وینس نامزد

ری پبلکن پارٹی نے ٹرمپ کو باقاعدہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کردیا جبکہ  ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدارت کے لیے اوہائیو کے سینیٹر جے ڈی وینس کو بطور امیدوار چن لیا۔

ریپبلیکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دائیں باوز کے سینیٹر جیمز ڈیوڈ وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار نامزد کر دیا۔

واضح رہے کہ سینیٹر جے ڈی وینس کا تعلق ریاست اوہائیو سے ہے اور وہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید ناقد رہے ہیں۔ 2026 کے انتخابات سے پہلے سینیٹر وینس نے ڈونلڈ ٹرمپ کا موازانہ ایڈولف ہٹلر سے بھی کیا تھا۔ ایک موقع پر سینیٹر جے ڈی وینس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’احمق‘ اور ’قابل مذمت‘ شخص بھی قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سینیٹر جیمز ڈیوڈ وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار مقرر کرنے کا اعلان امریکی شہر ملواکی میں منعقد ہونے والی ریپنلیکن پارٹی کے کنوینشن کے پہلے روز کیا گیا۔

خلاف توقع سینیٹر جیمز ڈیوڈ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں کھڑے ہوئے جب بہت سے اہم ری پبلکن رہنماؤں نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمدکے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

الیکشن کمیشن نے باضابطہ اجلاس 18 جولائی بروز جمعرات کو طلب کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمدکے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد اور غور و خوض کے لیے الیکشن کمیشن نے باضابطہ اجلاس 18 جولائی بروز جمعرات کو طلب کر لیا۔

اجلاس جمعرات کو صبح 11 بجے ا لیکشن کمیشن کے دفتر میں ہوگا جس میں سیکرٹری ا لیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہان الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔

پی ٹی آئی پر پابندی، عمران، سوری اور علوی کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ

اجلاس میں سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں اس پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا، واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں بطور جماعت بھی قرار دیا، دوسری جانب، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دینے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے نظرثانی درخواست بھی سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll