عدالت نے وکلا صفائی کو جرح کی آخری وارننگ دے دی ا سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی


190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کی۔ سماعت کے آغاز میں عدالت نے استفسار کیا کہ سماعت کا وقت 10 بجے مقرر ہے، وکلاء صفائی کہاں ہیں؟
معاون وکیل خالد یوسف چوہدری بولے کہ وکلاء باہر موجود ہیں، تھوڑی دیر میں عدالت پیش ہوں گے۔ وکلا صفائی کے عدالت میں موجود نہ ہونے کے باعث کارروائی ایک گھنٹے کے لیے مؤخر کی گئی۔
معاون وکیل خالد یوسف چودھری نے 11 بجے سماعت پر عدالت میں مؤقف اپنایا کہ سینئر وکلا راستہ میں ہیں کچھ دیر میں پہنچ رہے ہیں۔
عدالت نے وکلا صفائی کو جرح کی آخری وارننگ دے دی اور ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 30 جولائی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ریفرنس میں مجموعی طور پر 34 گواہان کے بیانات قلم بند کیے جا چکے ہیں اور مجموعی طور پر 33 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت بنا کسی کارروائی کے 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 3 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 3 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 5 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 4 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 5 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 6 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 5 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 5 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 5 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 4 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 6 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 6 دن قبل



