جی این این سوشل

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ایک ہزار روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 1000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 858 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار 621 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد سونے کی قیمت 2373 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2860 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2451.98 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی کمی واقعہ ہوئی تھی

پاکستان

پی ٹی آئی نےاسلام آباد میں ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی کر دیا ہے

عدالت نے ہمیں پیر کواحتجاج کی اجازت دی ہے ، پی ٹی آئی رہنما عامر مغل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی نےاسلام آباد میں ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی کر دیا ہے

پاکستان تحریک انصاف نےاسلام آباد میں ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور پارٹی کے اسلام آباد کے صدر عامر مغل کا کہنا ہے کہ عدالت نے ہمیں پیر کواحتجاج کی اجازت دی ہے، ہم عدالتی احکامات کی تعمیل کریں گے۔ عامر مغل نے بتایا کہ اس حوالے سے پریس ریلیز کچھ دیر میں جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان کیا تھا اورکارکنوں نے پہنچنا شروع کردیا ہے۔ ادھر جے یو آئی مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کر رہی ہے۔

اس سےقبل پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا تھا کہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے تمام ایم این ایز اپنے اپنے حلقے میں احتجاجی مظاہرے کی ہدایت کی تھی جبکہ اسلام آباد سے احتجاج کی قیادت شعیب شاہین کے ہاتھ میں دی گئی۔

اس دوران پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کے گھر پر چھاپہ مارا جبکہ رحیم یار خان میں ایم این اے جاوید اقبال سمیت درجن بھر سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پارٹی کا کہنا ہے کہ لاہور میں پولیس نے پی ٹی ائی رہنما مہر نعیم اللہ کے گھر اور کیمپ پر چھاپہ مار کر ان کے پانچ دوستوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم نعیم اللہ وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کے لیے 400 ملین ڈالرز قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری قرض کی رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے خرچ کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے لیے 400 ملین ڈالرز قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی)  نے پاکستان کے لیے 400 ملین ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 400 ملین ڈالرز قرض کی رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے خرچ کی جائے گی۔ سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ منصوبے کے لیے رقم کا استعمال کیا جائے گا۔

اے ڈی بی کا مزید کہنا ہے کہ منصوبے سے سیلاب متاثرین کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈھائی لاکھ سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے کیش امداد فراہم کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

دنیا کے انتہائی مالدار افراد نے 10 برس میں 42 ہزار ارب ڈالر کے اثاثے بٹورلیے

دنیا بھر میں امیر کے امیرتر اور غریب کے غریب تر ہوتے جانے کی رفتار بڑھ رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا کے  انتہائی مالدار افراد نے 10 برس میں 42 ہزار ارب ڈالر کے اثاثے بٹورلیے

دولت کی انتہائی غیر مساوی تقسیم کے خلاف فعال عالمی شہرت یافتہ غیر سرکاری تنظیم آکسفیم نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں امیر کے امیرتر اور غریب کے غریب تر ہوتے جانے کی رفتار بڑھ رہی ہے۔ یہ رجحان اس لیے زیادہ خطرناک ہے کہ اِس کے نتیجے میں معاشروں میں شکست و ریخت بڑھ رہی ہے۔

دنیا بھر میں ایک عشرے کے دوران انتہائی مالدار ایک فیصد افراد نے 42 ہزار ارب ڈالر کے اثاثے اپنی مٹھی میں لیے ہیں۔ اس کے نتیجے میں انتہائی محروم طبقے سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد بڑھی ہےی اور معاشروں کی مجموعی پستی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ایک بیان میں آکسفیم نے کہا کہ دنیا بھر میں اگر معاشی ناہمواری کا گراف نیچے لانا ہے تو لازم ہے کہ ہر ملک اپنے ہاں وصول کیے جانے والے محصولات میں انتہائی مالدار طبقے کا حصہ کم از کم 8 فیصد رکھے۔ آکسفیم نے بیان میں کہا کہ ٹیکس سے بچنے کا رجحان ہر معاشرے میں ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں بھی انتہائی مالدار افراد زیادہ ٹیکس نہیں دینا چاہتے۔

آکسفیم کا کہنا ہے کہ G20 کے رکن ممالک کو ٹیکس چوری کے خلاف سخت تر اقدمات کرنے چاہئیں تاکہ معاشی ناہمواری کو اطمینان بخش حد تک کم کرنے میں خاطر خواہ مدد مل سکے۔ G20 کا سربراہ اجلاس اِسی ہفتے برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں ہو رہا ہے۔ اس اجلاس کے ایجنڈے میں انتہائی مالدار طبقے سے زیادہ ٹیکس کی وصولی کا معاملہ بھی شامل ہے۔

امریکا سمیت دنیا بھر میں یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ انتہائی مالدار افراد سے زیادہ سے زیادہ ٹیکس وصول کیے جائیں تاکہ معاشروں میں پائی جانے والی معاشی ناہمواری ختم ہو اور حکومتوں کو بہتر انداز سے کام کرنے کے لیے درکار فنڈز آسانی سے مل سکیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll