غلط معاہدوں کی وجہ سےکیپسٹی چارجزمیں اضافہ ہوا، رہنما پی ٹی آئی


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے دور میں بجلی17روپےفی یونٹ تھی اور آج 85 روپے ہے ، 70 فیصد پاور پروجیکٹس امپورٹڈ فیول پر لگائے گئے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عمرایوب نے شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج کچھ حقائق پیش کرنا چاہتے ہیں،میں خود چند سال وزیر انرجی رہا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف اٹھ کر آج کہتے ہیں آج اس سیکٹر کو 50ارب روپے دیں گے، ان 50ارب روپے سے کچھ نہیں بنتا۔ آئی پی پیز کے معاملے پر شبلی فراز صاحب نے پورا پیپر لکھا تھا، بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں بجلی کا نرخ 17روپے تھے، آپ کا ریٹ آف ریٹرن ڈالر میں فکس کیا گیا ہے، آپ کو پتہ ہونا چاہیے مجرم کون ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپ کے 70فیصد پراجیکٹ امپورٹڈ فیول پر لگادیئے ہیں، جہاں جہاں لوڈ سینٹر ہے وہاں پاور پلانٹ ہونے چاہئیں، آج پاکستان میں بجلی بنانے کی صلاحیت 43ہزار میگاواٹ ہے،حکومت بجلی بنانےکی صلاحیت بیس ہزارمیگاواٹ سےنہیں بڑھارہی، اس وقت آپ کی مانگ ختم ہوچکی ہے کیونکہ معیشت چل نہیں رہی۔
ان کاکہنا تھا کہ یہ حکومت لوگوں کو بجلی فراہم نہیں کرنا چاہ رہی، یہ گردشی قرضے کو اس طرح سے کنٹرول کرنا چاہ رہے ہیں، اس حکومت نے خیبر پختونخوا کے ساتھ دشمنی شروع کی ہوئی ہے، ان سے سرکولر ڈیٹ کنٹرول نہیں ہورہا، ہم نے اپنے دور میں سرکولر ڈیٹ بہت کم کردیا تھا، آج سرکولر ڈیٹ 45سے50ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
اس موقع پرپی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہاکہ انرجی سیکٹر کا مسئلہ ہمارے سروں سے اوپر چلا گیا ہے، جو ملک میں 40سال سے مسلط ہیں یہ سب ان کی وجہ سے ہوا، آئی پی پیز کی بنیاد پیپلز پارٹی کے دور میں رکھی گئی،پھر ن لیگ کے دور میں معاہدے ہوئے، حکمرانوں غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں، ان کی نیتوں میں فتور تھا، انہوں نے اپنے فائدے کو دیکھا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے معاہدوں میں مہنگے پاور پلانٹس خریدے، آج ان کی 7پشتیں بھی مفت کا پیسہ کھائیں گی، جو چیز 100روپے کی مل رہی تھی آپ نے اس کو 130روپے کا خریدا، اس چیز کی بنیاد پر ہی بہت بڑا ڈاکا ڈالا گیا،جس کا خمیازہ پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں۔

بجٹ مذاکرات،آئی ایم ایف نےاخراجات میں کمی کی تحریری ضمانت مانگ لی
- 6 hours ago
قومی اقتصادی کونسل کی جانب سے 1ہزار ارب کاترقیاتی بجٹ منظور
- 5 hours ago

نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقررکیلئے مشاورت،وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر کومدعو کرلیا
- 9 hours ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
- 5 hours ago
سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
- 6 hours ago

خطے میں امن کے لیے جنگ بندی قبول کی،وزیراعظم
- 4 hours ago
راولپنڈی پریس کلب میں ڈرامہ " خالی اسٹیج " پیش ، شائقین نے ڈرامہ کو بہترین قرار دے دیا
- 6 hours ago

پاکستان میں گدھوں سمیت دیگر مویشیوں کی تعداد میں اضافہ
- 7 hours ago

چاہت فتح علی خان نےخود کوبہترین گلوکارکالقب دے دیا
- 32 minutes ago

آئی پی ایل،رائل چیلنجرز کی جیت پرجشن میں بد امنی سے 11 افراد ہلاک،25 زخمی
- 4 hours ago
ایکسپو سنٹر لاہور میں میوزیکل شو کا انعقاد
- 38 minutes ago
ابھی تو میں جوان ہوں،، اداکار ہمایوں سعید نے اپنی جوانی کا راز بتا دیا
- 7 hours ago