جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے پر متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات دور کر کےسیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو نوٹس جاری کیے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے پر متعلقہ حکام کو  نوٹسز جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت نہ دینے پر سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو نوٹسز جاری کر دیے۔

پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات دور کر کے نوٹس جاری کیے۔

اس دوران پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ہمیں گزشتہ روز اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہمیں کل توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کے بعد ڈی سی کا آرڈر موصول ہوا۔

شعیب شاہین نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے درخواست دائر کرنے کے بعد ہماری درخواست مسترد کرنے کا آرڈر بھیجا۔

بعد ازاں  عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

تفریح

اداکار شہریار منور نے ماہین صدیقی کے ساتھ جلد شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے

وہ اور ان کے والدین اس فیصلے پر بہت خوش ہیں اور اپنے مداحوں سے بھی نیک خواہشات کی امید کر تے ہیں، شہریار منور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اداکار شہریار منور نے ماہین صدیقی کے ساتھ جلد شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے

اداکار شہریار منور نے ماہین صدیقی کے ساتھ جلد شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے والدین اس فیصلے پر بہت خوش ہیں اور اپنے مداحوں سے بھی نیک خواہشات کی امید کر تے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وہ اپنی ذاتی زندگی کےحوالے سے معاملات کو میڈیا میں لانا پسند نہیں کرتے ، اس لئے انہوں نے ماہین صدیقی کے ساتھ رواں سال دسمبر میں شادی کرنے بارے بات نہیں کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لاہور میں جلد بڑی تبدیلی آئےگی، احمد خان بھچر

بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے قوم دسمبر میں الیکشن کیلئے تیار رہے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں جلد بڑی تبدیلی آئےگی، احمد خان بھچر

 پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ لاہور میں جلد بڑی تبدیلی آئےگی، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے قوم دسمبر میں الیکشن کیلئے تیار رہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں اپنی ذات کیلئے انتقام نہیں لوں گا، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ضرور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلسوں کا شیڈول دے رہے ہیں، لاہور میں بھی بہت جلد بڑی تبدیلی آئے گی، 5 اگست سے نئی تحریک شروع ہوگی، ایک سوال آتا ہے کہ الیکشن پر خرچہ ہو گا الیکشن پر خرچہ بہتر ہے، اس قوم کی اس عذاب سے جان چھوٹ جائے گی۔

احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بھی حکومت کی بے حسی کے باعث خراب ہوئی اور عمر سرفراز چیمہ کو میڈیکل کی سہولت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، ہماری لیڈر شپ اسلام آباد میں کال کر رہی ہے، الیکشن کمیشن ہم پر احسان نہیں کر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9 مئی واقعات پرجوڈیشل کمیشن بنانے پر مسلم لیگ ن کےاوسان خطا ہوگئے، بیرسٹر سیف

جوڈیشل کمیشن کے قیام پر لیگی رہنماوں بالخصوص مریم نواز کی چیخیں نکل رہی ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی واقعات پرجوڈیشل کمیشن بنانے پر مسلم لیگ ن کےاوسان خطا ہوگئے، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی رہمان اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات پرجوڈیشل کمیشن بنانے پرمسلم لیگ ن کےاوسان خطا ہوگئے۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹرسیف نے کہا کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر مسلم لیگ ن کے اوسان خطا ہوگئے ہیں،جوڈیشل کمیشن کے قیام پر لیگی رہنماوں بالخصوص مریم نواز کی چیخیں نکل رہی ہیں،لیگی رہنما جوڈیشل کمیشن پر بے جا تنقید کررہے ہیں، بے جا تنقید کا مطلب ہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی جعلی حکومت خود بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے تیار نہیں اور صوبے کے جوڈیشل کمیشن پر بھی تنقید کررہے ہیں۔ بانی چیئرمین عمران خان نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،9 مئی کو جواز بناکر مینڈیٹ چور سرکار نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی بھی ناکام کوشش کی ہے۔

مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ مخصوص نشستوں کے کیس کی طرح پی ٹی آئی 9 مئی کیسز میں بھی سرخرو ہو گی، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ جوڈیشل کمیشن رپورٹ مسلم لیگ ن کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، فارم 47 کی جعلی حکومت کا پی ٹی آئی کے خلاف ہر حربہ ناکام ہوگیا ہے، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد جعلی حکومت کو ایک ایک زیادتی کا حساب دینا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll