جی این این سوشل

تجارت

پاور ڈویژن اور جرمنی کے ادارے جی آئی زیڈ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد: متبادل توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے، جس میں پاور ڈویژن اور جرمنی کے ادارے جی آئی زیڈ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد: متبادل توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے، جس میں پاور ڈویژن اور جرمنی کے ادارے جی آئی زیڈ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔
اسلام آباد: متبادل توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے، جس میں پاور ڈویژن اور جرمنی کے ادارے جی آئی زیڈ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

تفصیلات کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب میں سیکرٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ اور جی آئی زیڈ کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے کی تقریب میں شرکت کی ۔ پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق اس اہم معاہدے کے تحت جی آئی زیڈ متبادل توانائی کے شعبے میں وزارت توانائی اور اس کے اداروں کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گا ۔اس منصوبے کا مقصد پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بہتری لانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

سیکرٹری پاور ڈویژن  کا کہنا تھا کہ سی سی آئی سے منظور ہونے والی نئی متبادل توانائی پالیسی ملکی توانائی کے شعبے میں ایک سنگ میل ہے۔ متبادل توانائی پالیسی سے 2030 تک متبادل ذرائع سے 30 فیصد بجلی پیدا کی جائے گی۔ سیکرٹری پاورڈویژن نے متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں بہتری کے لئے پاکستان کی استعدادکار بڑھانے پر بھی زور دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جی آئی زیڈ اور وزارت توانائی کے درمیان تعاون سے متبادل ذرائع سے پیداوار میں بہتری لانے میں مدد ملے گی ۔

 اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر جی آئی زیڈ نے کہا کہ معاہدے سے کلین انرجی ٹیکنالوجیز کی ترقی میں مدد ملے گی ،اس منصوبے سے پاکستان کی دیہی علاقوں میں بجلی فراہمی کی حکمت عملی میں مددملے گی ۔ کنٹری ڈائریکٹر کا مزید کہناتھا کہ قومی گرڈ سے منسلک سولر پاور پلانٹس کی پروموشن میں بھی  مددملے گی۔

علاقائی

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا، سی ٹی ڈی حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی  علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، سی ٹی ڈی نے ہلاک دہشت گردوں سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت قاسم رشید اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں نے رواں سال 7 جولائی کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کو کریم آباد میں شہید کیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا، ہلاک دہشت گرد حافظ قاسم رشید کراچی کا نیا امیر تھا، ڈی ایس پی کے قتل کے لیے ڈسٹرکٹ صدر سید احمد حسن نے سہولت کاری کی، ریکی میں ملوث دو دہشت گرد نعیم اور حمزہ کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان سے دہشت گرد حافظ قاسم رشید اور عثمان کا سراغ ملا۔

حکام کے مطابق مقابلے کے دوران دونوں دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے کلاشنکوف، دو پسٹل، تین ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے، خودکش جیکٹ،ٹارگٹ کلنگ لسٹ بھی برآمد ہوئی، ہلاک دہشت گردوں سے کالعدم تحریک طالبان کا جاری لیٹر بھی ملا، لیٹر کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے اس گروپ نے حال ہی میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد حافظ قاسم 12 سال کے بعد جیل سے رہا ہوا تھا، ملزم 35 سے زائد قتل، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں ملوث تھا، ڈی ایس پی علی رضا کو قتل کرنے کی پلاننگ کئی ماہ قبل جیل میں کی گئی تھی۔ہلاک دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے 50لاکھ انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں کراچی کے علاقے کریم آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے ڈی ایس پی علی رضا کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں علی رضا اور ان کا محافظ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

دونوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی

وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کردی جبکہ وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک دشمن بیانیے اور انارکی پھیلانے میں ملوث ہے، پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔

وزرات داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے جس کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کا بیروت پر ایک بار پھر فضائی حملہ، کئی عمارتیں تباہ ، متعد افراد شہید

اسرائیلی فورسز نے بیروت میں اقوام متحدہ کے دفتر پر بھی بمباری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا بیروت پر ایک بار پھر فضائی حملہ، کئی عمارتیں تباہ ، متعد افراد شہید

اسرائیلی فضائی حملے سے لبنانی دارالحکومت بیروت دھماکوں سے گونج اٹھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نےلبنان میں حملوں کا دائرہ کار وسیع کردیا، اسرائیلی فضائیہ نےبیروت کے علاقے داحیہ میں کئی طاقتور بم برسادیئے جس کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے حزب اللہ کے اسلحہ کے ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور لبنانی ٹی وی چینل کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے بیروت میں اقوام متحدہ کے دفتر پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید ہو گئے، صیہونی فورسز نے لبنان میں ہسپتالوں پر شدید بمباری کی، اسرائیلی حملوں سے مزید 25 افراد شہید ہو گئے، برطانوی وزیر خارجہ نےصحت کے مراکز پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی قصبہ کریات شمونہ پر راکٹ برسا دیے،30 سے زیادہ راکٹوں کے اس حملے سے کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات آرہی تھیں، ہاشم صفی الدین کا گزشتہ جمعہ سے دیگر قیادت سے رابطہ منقطع ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll