جی این این سوشل

تفریح

معروف پاکستانی اداکارہ چھٹیاں منانے فرانس پہنچ گئیں

لاہور: پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کی باصلاحیت اور معروف ترین اداکارہ سارہ خان چھٹیاں منانے خوشبوؤں کے دیس فرانس پہنچ گئیں ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف پاکستانی اداکارہ فرانس پہنچ گئیں
معروف پاکستانی اداکارہ فرانس پہنچ گئیں

 تفصیلات کے مطابق سارہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بک پر کافی کمپنی کے کیفے میں ماسک لگائے بیٹھے ایک تصویر شئیر کی ہے ۔

سارہ خان نے اس پوسٹ میں اپنی لوکیشن میں فرانس لکھا ہے،  جسے دیکھ  کر مداح بھی حیران رہ گئے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ اس وقت فرانس میں موجود ہیں ۔

سارہ خان نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ " آج کل کی زندگی "

 

 

 

سارہ خان نے ایک اور پوسٹ میں فرانس کے ہی ایک مال میں بیٹھے تصاویر شئیر کی تھیں ۔

 

 

 

یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کی جوڑی حالیہ عرصے میں شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ہے ، دونوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر روزانہ کی تصاویر اور ویڈیز شئیر بھی کرتے ہیں دکھائی دیتے ہیں ۔

وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے مداحوں کے ساتھ گپ شپ کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اس دوران مداحوں کے تیکھے سوالات و خواہشات کے مطابق جواب بھی دیتے ہیں۔

پاکستان

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی

وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کردی جبکہ وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک دشمن بیانیے اور انارکی پھیلانے میں ملوث ہے، پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔

وزرات داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے جس کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں 10ہزار لوگ لاپتہ ہیں ،20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، حماس رہنما

حماس کے رہنما خالد قدومی نے کہا کہ ہم پربارودی مواد گرایا گیا ہے،50ہزار سے زائد شہید ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں 10ہزار لوگ لاپتہ ہیں ،20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، حماس رہنما

حماس کے رہنما خالد قدومی کا ملین مارچ سے آڈیو خطاب میں کہنا تھا کہ ایک سال سے اسرائیلی درندوں سے جنگ کا شکار ہیں ۔

خالد قدومی نے کہا کہ10ہزار لوگ لاپتہ ہیں ،20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں،اسرائیل نے لبنان کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی ہے،مومنین نے آزادی کا پرچم اٹھایا ہے،حماس نے طوفان کا نظریہ متعارف کرایا ہے۔

حماس کے رہنما خالد قدومی نے کہا کہ ہم پربارودی مواد گرایا گیا ہے،50ہزار سے زائد شہید ہوچکے ہیں۔

خالد قدومی کا مزید کہنا تھا کہ یہ اللہ والے لوگ ہیں ، اسرائیل کے کل ایک فوجی گروپ کو جہنم واصل کیا، اسرائیل کی آرمی کو ہرانا ممکن ہے،اسرائیل کے جرائم اب پوری دنیا میں عیاں ہوچکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی جبکہ دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے ، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے پر اہم بیان دیا ہے کہ کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں دارالحکومت کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی کہ اہم شاہراہیں ٹریفک کیلیے کھول دی گئی ہیں جبکہ صورتحال تیزی سے معمول پر آ رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل عبدالحمید شاہ نے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں، ان کی قربانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیر اعظم نے وزیر داخلہ، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی ستائش کی اور کہا کہ اسلام آباد پر دھاوے کو ناکام بنانے میں اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس، رینجرز کے دستوں اور فورسز نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کے حفاظت کو یقینی بنایا گیا، صورتحال تیزی سے معمول کی طرف لوٹ رہی ہے، معیشت کی ترقی اور مملکت خداداد کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ شہباز شریف نے محسن نقوی کو ہدایت کی کہ ان کے اہل خانہ کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی جبکہ دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے، سیاسی مخالف پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی بین الاقوامی تقاریب معمول کے مطابق ہوں گی جس کیلیے سکیورٹی کے بہترین اور اعلیٰ معیار کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll