ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کو محمد رضوان کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جب وہ 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد اب سلمان علی آغا 31 رنز بناکر پویلین لوٹے


ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر مہمان انگلینڈ نے پاکستان کے 366 رنز کے جواب میں 6 وکٹ پر 239 رنز بنالیے ہیں ، پاکستان کوپہلی اننگ میں127رنزکی برتری حاصل ہے۔
انگلینڈکی جانب سے بین ڈکٹ 114 رنز بنا کر نمایاں رہے، جوروٹ 34، اولی پوپ 29 اور زیک کراولی27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہیری بروک 9 اور کپتان بین اسٹوکس ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے ، پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پہلی اننگ میں پاکستانی ٹیم 366 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کو محمد رضوان کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جب وہ 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد اب سلمان علی آغا 31 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
قومی ٹیم کو آٹھواں نقصان ساجد خان کی شکل میں اٹھانا پڑا، ساجد دو رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد عامر جمال 37 اور اور نعمان علی 32 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
گزشتہ روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے تھے، آج محمد رضوان نے 37 اور سلمان علی آغا نے 5 رنز کے ساتھ دوسرے دن کھیل کا آغاز کیا تھا۔
پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق7، سعود شکیل 4 اور کپتان شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے شاندار سنچری بنائی اور 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ صائم ایوب بھی 77 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 5 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 3 days ago

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 5 days ago

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 6 days ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 3 days ago

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 days ago

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 5 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 3 days ago

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 days ago

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 5 days ago

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 6 days ago






