جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب  نے  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے معاملے پر موقف  دیتے ہوئے کہا ہے کل کے پارلیمانی امور سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کرلی گئی۔  

ذرائع کےمطابق  قومی اسمبلی اجلاس میں تمام ارکان شرکت نہیں کریں گے،قومی اسمبلی اجلاس میں صرف چند مرکزی قائدین ہی پارلیمنٹ آئیں گے، پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی اکثریت منظر عام سے غائب  اور چھپی ہوئی ہے ۔ 

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب  نے  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے معاملے پر موقف  دیتے ہوئے کہا ہے کل کے پارلیمانی امور سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ،اپارلیمانی جماعتوں کے اجلاس مں شرکت کا معاملہ پارٹی اجلاس میں رکھیں گے ، شرکت کا فیصلہ پارٹی میں باہمی مشاورت سے کریں گے ،مولانا فضل الرحمان سے  آئینی  ترمیم کے مسودہ پر مشاورت کے بعد ہی اجلاس میں جائیں گے ،اپوزیشن اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کریں گے۔    

دنیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

اس سال خوراک کے عالمی دن کا تھِیم "بہتر زندگی اور بہتر مستقبل کے لیے خوراک کا حق"ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن آج  منایا جا رہا ہے

دنیا میں ہر سا ل16 اکتوبر کو خوراک کا عالمی دن منایا جاتا ہے ،  جس کا مقصد کرہ ارض پر موجود لوگوں کو خوراک کی اہمیت اور اس کی مساوی تقسیم کے متعلق آگاہ کرنا ہے ایک اندازے کے مطابق دنیا کی کل آبادی 8 ارب افراد پر مشتمل ہے جن میں تقریبا 1 ارب افراد خوراک کی قلت اور اس کی کمی سے ہونے والی بیماریوں میں مبتلا ہے۔
اس سال خوراک کے عالمی دن کا تھِیم "بہتر زندگی اور بہتر مستقبل کے لیے خوراک کا حق"ہے،یہ مہم اس لیے شروع کی گئی تا کہ دنیا میں موجود ہر انسان تک معیاری  اور غذائیت سے بھرپورخوراک تک رسائی حاصل ہو سکے۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے جاری ایک بیا ن میں کہا کہ 'خوراک کا عالمی دن ہمیں ہر فردکے لیے غذائِی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنے فرض کی یاد دلاتا ہے' 
خوراک کا عالمی دن ہر سال دنیا  بھر میں 16 اکتوبر کو منایا جاتا ہے یہ دن 1945 میں اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم  خوراک اور زراعت کی  تنظیم کے قیام کی تاریخ سے مناسبت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
خوراک اور غذائی تحفظ کے متعلق دنیا کی دوسری تنظیمیں جن میں ورلڈ فوڈ پروگرام،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن  اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ  کی جانب سے بھی یہ دن بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاسنگ مارکس میں تبدیلی ، نتائج کا اعلان نمبروں کی بجائے گریڈنگ سسٹم سے ہو گا

اعلامیے کے مطابق گریڈنگ سسٹم پہلے مرحلے میں نویں اور گیارھویں جماعت پر لاگو ہو گا۔طالب علم کو جاری کردہ رزلٹ کارڈ کے اوپر اب نمبروں کی بجائے گریڈنگ پوائنٹ  یا سی جی پی اے درج ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاسنگ مارکس میں تبدیلی ، نتائج کا اعلان نمبروں کی بجائے گریڈنگ سسٹم سے ہو گا

پاسنگ مارکس میں تبدیلی ،امتحانا ت  میں پاس ہونے کا نیا طریقہ کار متعارف، نتائج کا اعلان نمبروں کی بجائے گریڈنگ سسٹم کے تحت ہو گا۔
اسلام آباد : وفاقی وزارت تعلیم نے ملک میں امتحانات میں پاس ہونے کانیا گریڈنگ سسٹم متعارف کردیا، امتحانی نتائج نمبروں کی بجائے گریڈنگ سسٹم کے تحت دیے جائے گے، پاسنگ مارکس میں اضافہ کر دیا گیا،وزارت تعلیم نے گریڈنگ سسٹم کے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔
وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اب ملک بھر میں  امتحانات کے نتائج گریڈنگ سسٹم کے تحت دیے جائے گے،اور پاسنگ مارکس بھی 33 فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد  ہو گئے ہیں اب طالب علم کو امتحان میں پاس ہونے کےلیےامتحان میں 40 فیصد نمبرز حاصل کرناہوں گے۔ 
اعلامیے کے مطابق گریڈنگ سسٹم پہلے مرحلے میں نویں اور گیارھویں جماعت پر لاگو ہو گا۔طالب علم کو جاری کردہ رزلٹ کارڈ کے اوپر اب نمبروں کی بجائے گریڈنگ پوائنٹ  یا سی جی پی اے درج ہو گا۔ 
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سات پوائنٹس گریڈنگ سسٹم کی جگہ اب 10 پوائنٹ گریڈنگ سسٹم ہو گا ۔جن میں اے پلس پلس،اے پلس، اے  بی پلس پلس،بی پلس اور بی گریڈ ہو گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل 12:30 بجے دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ خصوصی کمیٹی اجلاس میں آج بھی آئینی ترمیمی مسودے پر اتفاقِ رائے نہ کیا جا سکا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا

ذرائع کے  مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کابینہ اجلاس ملتوی کئے جانے سے وزرا کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ اجلاس کے نئے شیڈول سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا تھا۔   اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیے جانے کا امکان تھا۔

دوسری جانب  آج پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل 12:30 بجے دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ خصوصی کمیٹی اجلاس میں آج بھی آئینی ترمیمی مسودے پر اتفاقِ رائے نہ کیا جا سکا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے شرکت نہیں کی۔ا

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll