اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور ہونے کا امکان ہے، اجلاس کے 7 نکاتی ایجنڈے میں اہم قانون سازی شامل ہے


قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 کی بجائے 4 بجے ہوگا، جس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور ہونے کا امکان ہے، اجلاس کے 7 نکاتی ایجنڈے میں اہم قانون سازی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق کل اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی آرڈیننس اسمبلی میں پیش ہوگا جبکہ عالمی درجہ بندی میں پاکستانی عدلیہ کا 129واں نمبر ہونے پرتوجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا،صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اجلاس میں عالیہ کامران کا پی آئی اے کے طیاروں کو گراؤنڈ کئے جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس، وقفہ سوالات اور نکتہ اعتراض بھی شامل ہے، تاہم، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔
اجلاس میں رکن اسمبلی سحر کامران بھی ایک توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کل قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے،جس کے لیے حکومتی اراکین کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی، ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کے منظور ہونے کا امکان ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 7 days ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 5 days ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 5 days ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 4 days ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 6 days ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 4 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 5 days ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 6 days ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 4 days ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 6 days ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 4 days ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 7 days ago



