وزیراعظم نے شام سے پاکستانیوں کے انخلاء کے لیے لبنانی وزیراعظم سے مدد مانگ لی
ذرائع کے مطابق لبنانی وزیراعظم نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی600 ہوں یا اس سے زیادہ، جتنے بھی پاکستانی ہوں گے سب کو ویزے دیئے جائیں گے۔

شام کی صورتحال میں پاکستانیوں کے انخلاء کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف نے لبنانی ہم منصب سے رابطہ کرلیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شام سے پاکستانیوں کے انخلاء کے لیے لبنانی وزیراعظم سے مدد مانگ لی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہےکہ شام میں 600 پاکستانی اس وقت موجود ہیں جبکہ شام سے انخلاء کے لیے صرف زمینی راستے ہی استعمال ہوسکتے ہیں کیونکہ شام کے تمام ایئرپورٹس بھی اس وقت بند ہیں ،پاکستانیوں کا شام سے انخلاء لبنان کے ذریعے ہی ممکن ہے اس لیے انہوں نےپاکستانیوں کے انخلاء کے لیے لبنانی وزیراعظم سے مدد مانگی ہے۔
ذرائع کے مطابق لبنانی وزیراعظم نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی600 ہوں یا اس سے زیادہ، جتنے بھی پاکستانی ہوں گے سب کو ویزے دیئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کے انخلاء کے لیے لبنانی ویزوں کے حصول پر فوری کام شروع کردیا گیا، پاکستانی سفیر کو شام سے پاکستانیوں کے فوری انخلاء کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں ۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 8 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 9 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 12 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 6 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago






