مشال ملک کا کہنا تھا کہ ہم کم از کم اپنے دل کی آواز بنیں ہم ہی وہ ہونگے جو انقلاب لائیں گے


انسانی حقوق کی تقریب سے مشال ملک کا خطاب میں کہنا تھا کہ جب ہم بات کرتے ہیں انسانی حقوق کی تو ہم اپنی بھی بات کرتے ہیں انسان کا بنیادی حق یہ ہے کہ اسکے حقوق پورے کیے جائیں۔
انہوں نےکہا کہ عورتوں کی خودمختاری، دختر پلان ایسی بہت سی چیزوں پر کام کیا ،دنیا میں فلسطین کے میں جو کچھ ہو رہا ہے کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر خاموشی کیوں ہے ،اگست میں بھارت نے پورا ایک موت کا پروانہ لکھا، کیا ہوا دنیا میں کوئی احتجاج کچھ نہیں ہوا ،بہت سے بچے ہیں جن کو نہیں پتہ کہ انکے والد سے وہ مل پائیں گے یا نہیں خود میری بچی دو سال کی تھی جب والد سے ملی ابھی میری بیٹی 12 سال کی ہو چکی ہے نہیں پتہ اسے کہ کب ملے گی اپنے والد سے۔
مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک صاحب کو قید تنہائی میں گزشتہ پانچ برسوں سے رکھا گیا ہے، یاسین ملک صاحب کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے ،ہم نے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی گئی، بہت سی جیلوں کا میں نے دورہ کیا ،جب میں وزیر بنی تو جیلوں میں ہم نے انکیوبیشن سینٹرز بنوائے ، خواتین کے بچوں کے لیے ڈے کیئر سینٹرز بنوائے ۔
مشال ملک کا کہنا تھا کہ ہم کم از کم اپنے دل کی آواز بنیں ہم ہی وہ ہونگے جو انقلاب لائیں گے ،دنیا سے سوال ہے میرا فلسطین کے ایک خون کا قطرہ اور کشمیر کے خون کا ایک قطرہ کسی اور کے خون کے برابر کیوں نہیں ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
- a day ago

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی
- 2 days ago

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی
- an hour ago

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
- 3 days ago

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان
- a day ago

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا
- 2 days ago

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی
- 2 days ago

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
- 21 hours ago

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- 2 days ago

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلkاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد
- 14 hours ago

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار
- a day ago




