پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کو عالمی بنک ، ایشیائی ترقیاتی بنک اور دیگر مالیاتی اداروں کا 265 ارب روپے کا مقروض بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف حکومت کے کارنامے ، صوبے کو عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور دیگر مالیاتی اداروں کا265ارب روپے کا مقروض بنا دیا۔ دستاویزات کے مطابق 20-2019 کے دوران 164ارب روپے کا قرض لیا گیا، 144ارب روپے قرض عالمی بنک سے لیا جائے گا، سب سے زیادہ 72ارب روپے قرض صوبے میں توانائی منصوبوں کیلئے حاصل کیا جائے گا۔
دستاویزات کے مطابق بی آر ٹی منصوبے کیلئے 49ارب60 کروڑ 50 لاکھ روپے کا قرض ایشیائی ترقیاتی بنک سے حاصل کیا گیا ہے، 265ارب روپے قرضہ کو واپس کرنے سمیت سود کی ادائیگی بھی شامل، 20-2019 میں سیاحت کے ایک منصوبے کیلئے11ارب روپے سے زائد منصوبہ شامل ہے، زراعت کے منصوبے کیلئے 28ارب روپوں کامنصوبہ شامل جبکہ ؤ محکمہ خزانہ کے پبلک ریسورس مینجمنٹ پروگرام کیلئے18ارب روپے سے زائد، خیبر پختونخوا اکنامک کوریڈور کیلئے 12ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ توانائی منصوبے کیلئے 72 ارب روپے، مردان صوابی شاہراہ 12ارب، محکمہ صحت کیلئے کورونا کی مد میں80کروڑ 32لاکھ روپے لئے جائیں گے، خیبر پختونخوا کے شہروں کی ترقی کیلئے ایک ارب 12کروڑ روپے قرض کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے، 18 -2017 میں زراعت، انرجی اینڈ پاور، خزانہ، شاہراہوں کی تعمیر، کھیل و سیاحت، ٹرانسپورٹ، شہری ترقی اورپانی کے منصوبوں کیلئے 52ارب73کروڑ60لاکھ روپے کا قرض لیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق قرضہ ایشیائی ترقیاتی بنک ، بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی اور جیکا سے لیا گیا، 17-2016 میں عالمی بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک اور دیگر مالیاتی اداروں سے 9ارب12کروڑ روپے قرض لینے کے معاہدوں پر دستخط کئے جاچکے ہیں، 16-2015 میں شاہراہوں کی تعمیر، ماس ٹرانزٹ اور توانائی منصوبوں کیلئے5ارب 22کروڑ 30لاکھ روپے قرض لینے کے معاہدوں پر دستخط کئےگئے، 15-2014 کے دوران ڈی ایف آئی ڈی، ایشیائی ترقیاتی بنک اور جیکا سے9ارب روپے کا قرض لیا گیاجبکہ 14-2013 میں 4ارب84کروڑ 90لاکھ روپے کا قرض حاصل کیا جاچکا ہے۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 20 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 16 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 13 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 18 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل







