ممبئی : بالی وڈ اداکارورون دھون اورفیشن ڈیزائنرنتاشا دلال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔

بالی وڈ اداکار ورون دھون نے سوشل فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں اور اعلان کرتے ہوئے لکھاکہ یہ پیار باقاعدہ رشتے میں تبدیل ہو گیا ہے ۔ان تصاویر میں دونوں بے حد خوش نظر آرہے ہیں ۔بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار ڈیوڈدھون کے بیٹے ورون دھون کی ڈیزائنر نتاشا دلال کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز22 جنوری سے ممبئی کے ساحلی علاقے علی باغ میں قائم مینشن ہاؤس میں ہوچکا ہے ، اور وہ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں ۔ ورون کے چچا اور اداکار انیل دھون کی جانب سے 24 جنوری کواداکار کی شادی کی تصدیق کی گئی تھی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کے باعث شادی کی تقریب محدود رکھی گئی ہے اور مہمانوں میں صرف 50 افراد کو مدعو کیا گیا ہے ۔
اداکار ورون دھون اور نتاشا اسکول کے دنوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا تھا کہ" میں کلاس 6 میں پہلی بار نتاشا سے ملا تھا۔ 11 ویں یا 12 ویں تک ہم اچھے دوست تھے، پھر ہم کلوز فرینڈ بن گئے"۔نتاشا نے فیشن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نیویارک سے فیشن ڈیزائننگ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے ۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 14 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 21 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 17 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 18 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل








