لاہور: ضلعی انتظامیہ نے کھوکھر پیلس کیخلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے تمام سرکاری زمیں واگزار کروالی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کھوکھر پیلس کیخلاف کامیاب آپریشن بغیر کسی مزاحمت کے تمام سرکاری زمین واگزار کروا لی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 38 کنال اراضی واگزار کروائی گئی ہے، 8 کنال اراضی جس پر مکانات تعمیر کئے گئے تھے انہیں بلڈوز کر دیاگیا جبکہ خالی زمین پر بنائے گئے سٹرکچز اور دیگر پلاٹس بھی واگزار کرالیے گئے۔
ملک سیف کھوکھر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں قبضہ کیا ہے تو یہ قبضہ سپریم کورٹ نے کروایا ہے، یہ سزا اس لئے دی گئی ہے کیونکہ ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، میں نے بھائیوں کی طرح پرامن ماحول کے لئے ان کو کھانا بھی کھلایا، یہ ہمیں گھر بھی جانے نہیں دے رہے، ہمارے قائد ہمیں پرامن رہنے کا کہتے ہیں ہم پر امن ہیں۔
ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ عمران خان نے آج زیادتی کی ہے، ہمیں سزا دی جاتی ہے ہم نواز شریف کے ساتھی ہیں، ادارے انتقامی سیاست کا حصہ بنے ہوئے ہیں، اسمبلی کے اندر اور باہر رہ کر بات کریں گے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2020 میں بھی ضلعی انتظامیہ نے کھوکھر پیلس میں شامل غیر قانونی اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن کیا تھا جس کو مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے مزاحمت کے بعد ملتوی کردیا گیا تھا۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 12 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 12 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 15 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 17 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 19 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago








