سندھ سرکار کا مرحوم ملازمین کی اولاد کے لیے ملازمت کا کوٹہ ختم کرنے کا فیصلہ
سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ کابینہ نے فوتگی کوٹہ ختم کرنے کی منظوری دے دی

شائع شدہ 2 years ago پر Dec 20th 2024, 8:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

سندھ میں مرحوم ملازمین کی اولاد کے لیے ملازمت کا کوٹہ ختم کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ کابینہ نے فوتگی کوٹہ ختم کرنے کی منظوری دے دی، فوتگی کوٹہ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق سندھ میں فوتگی کوٹے کے تحت مزید بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال پنجاب حکومت بھی اس طرح کا فیصلہ کر چکی ہے۔ پنجاب حکومت نے دورانِ سروس وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیے کوٹے پر سرکاری ملازمت سے متعلق رول 17 اے ختم کر دیا تھا۔
سرکاری ملازم کی دورانِ سروس وفات پر ایک بیٹے، بیٹی یا بیوہ کو سرکاری نوکری دی جاتی تھی۔
اس ضمن میں حکومتِ پنجاب نے جولائی میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 10 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 10 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 10 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 9 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 5 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 9 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 6 hours ago
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات










