- Home
- News
وزیراعلیٰ کے پی کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس ، کرم میں تمام بنکرز اور اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
کُرم میں نجی سطح پر بنائے گئے بنکرز کا خاتمہ ہر صورت کیا جائے گا، فیصلہ
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں ضلع کرم میں تمام بنکرز اور اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت میں کرم ضلع خیبر اور جانی خیل میں امن و امان کی صورتحال پر صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواہ کے علاوہ اعلی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں کرم میں قیام امن کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، کرم کی صورتحال پر شرکا کو بریفنگ دی گئی اور گرینڈ جرگے کے حوالے سے ہونے والی پشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا اور فیصلہ کیا ہے کہ کُرم میں بنکرز اور اسلحے کے خاتمے کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں ہے، کُرم میں پائیدار امن کے لئے بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنا ضروری ہے، کُرم میں نجی سطح پر بنائے گئے بنکرز کا خاتمہ ہر صورت کیا جائے گا۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کُرم میں پائیدار امن کے لئے اسلحہ کا رجحان ختم کرنا ہوگا، بھاری اسلحہ ختم ہونے سے ہی کُرم کے تمام زمینی راستے کھُل جائیں گے، کرم میں ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ بروقت فراہم کی جائیں گی۔
اجلاس میں نگراں کمیٹی کو صلح کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے گرینڈ جرگہ سے ملاقاتیں جارہی رہیں گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے لیے وفاقی حکومت اقدامات اُٹھائے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ ملک بھر میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں، ہر سطح پر امن یقینی بنانے کے لئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے، اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اور عسکری حکام نے بریفنگ دی۔
ججز کی تعیناتی ، آئینی بینچ میں ججز کی تعداد اور شمولیت کا طریقہ طے ہونا چاہیے، جسٹس منصور کا خط
- 2 گھنٹے قبل
صیہونی فورسز کی غزہ میں تازہ کارروائیوں میں 77 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل
سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں
- 17 منٹ قبل
بشریٰ بی بی نے 9 مئی سمیت احتجاج کے تمام 23 مقدمات میں خود کو سرنڈر کردیا
- 2 گھنٹے قبل
ملک سخت سردی کی لپیٹ میں، کراچی میں بھی درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آگیا
- ایک گھنٹہ قبل
کرم معاملہ بہت حساس ہے اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، وزیر داخلہ
- ایک گھنٹہ قبل