- Home
- News
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج سے موسم سرما کی دو ہفتے کی تعطیلات کا آغاز
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 24 دسمبر سے 8 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم سرما کی دو ہفتے کی تعطیلات کا آغاز آج سے ہوگیا۔
آفس آرڈر کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 24 دسمبر سے 8 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق چھٹیوں کے دوران بھی موجود ہوں گے، جسٹس محسن اختر کیانی یکم جنوری سے آٹھ جنوری تک چھٹی پر ہوں گے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب تین جنوری سے آٹھ جنوری تک چھٹی پر ہوں گے، جسٹس طارق جہانگیری 24 دسمبر سے یکم جنوری تک رخصت پر ہوں گے، جسٹس بابر ستار 31 دسمبر سے یکم جنوری تک چھٹی پر ہوں گے جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر 31 دسمبر سے 8 جنوری تک چھٹی پر ہوں گے۔
آفس آرڈر کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان آج سے آٹھ جنوری تک رخصت پر ہوں گے، جسٹس ثمن رفعت امتیاز صرف آج چھٹی پر ہوں گی جبکہ باقی دنوں میں موجود ہوں گی۔
خالد مقبول صدیقی کی اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات
- 4 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ : جسٹس منصور علی شاہ کی انتظامی جج کے طور پر اپنی ذمہ داریوں سے معذرت
- 36 منٹ قبل
بینک اور دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو بند رہیں گے
- 4 گھنٹے قبل
قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش کل 25 دسمبر کو عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا
- ایک گھنٹہ قبل
کراچی:کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے زیر اہتمام کرسمس ڈے کی تقریب
- 4 گھنٹے قبل
ترجمان دفترخارجہ کا ملٹری کورٹس کے فیصلوں پراہم بیان
- ایک گھنٹہ قبل