Advertisement
پاکستان

26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی نظام مفلوج ہوگیا ہے،اسد قیصر

بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ جب تک کارکن رہا نہیں ہوں گے، وہ رہائی قبول نہیں کریں گے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 31st 2024, 4:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی نظام مفلوج ہوگیا ہے،اسد قیصر

سابق اسپییکر قومی اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی نظام مفلوج ہوگیا ہے۔

پشاور مییں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   اس وقت ہمارے خلاف بے تحاشا مقدمات قائم ہیں، اپنے ارکان اسمبلی کے خلاف جعلی مقدمات قائم کئے گئے ہیں، 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔

اسد قیصر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے جیل میں ملاقات ہوئی ان پر کوئی دباؤ نہیں، بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے جب تک کارکن رہا نہیں ہوں گے، وہ رہائی قبول نہیں کریں گے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی نے حکومت کمیٹی کے سامنے دو مطالبات رکھے ہیں، ایک مطالبہ ہے کہ بانی چیرمین سمیت تمام سیاسی قیدی رہا کیا جائے، دوسرا مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ  سپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری کورٹس کو فیصلے سنانے پر افسوس ہوا، افغانستان کے کشیدگی پر افسوس ہے معاملہ کو افہام وتفہیم سے حل کیا جائے ،  پی ٹی ایم کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، ہمارا اپنا کلچر ہے افغانستان کے ساتھ مفاہمت کی راہ اپنائی جائے۔

Advertisement
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 3 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 3 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 3 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 دن قبل
Advertisement