کراچی پولیس کا ایکشن ، مذہبی جماعت کا 7 مقامات سے دھرنا ختم
کُرم میں مرکزی شاہراہ کی بندش سے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں مختلف مقامات پر 6 روز سے دھرنے جاری تھے
شہر قائد کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران مذہبی جماعت کے 7 مقامات سے دھرنے ختم کرا دیئے جبکہ 3 مقامات پر دھرنا جاری ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق جوہر چورنگی سے جوہر موڑ آنے اور جانے والا راستہ کھول دیا گیا جبکہ فائیو سٹار چورنگی پر احتجاج ختم ہونے کے بعد روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ مذہبی جماعت کی جانب سے شمس الدین عظیمی روڈ سرجانی پر دھرنا ختم کر دیا گیا جس کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ انچولی سے سہراب گوٹھ شاہراہ پاکستان کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا اور گولیمار چورنگی سے ناظم آباد 2 تک بھی سڑک ٹریفک کے لیے کھل گئی ہے۔
اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ پر سمامہ کے قریب احتجاجی دھرنا بھی ختم کر دیا گیا جبکہ نمائش چورنگی، عباس ٹاؤن، کامران چورنگی اور سفاری پارک کے قریب دھرنا جاری ہے۔
ابو الحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن میں پولیس دھرنا ختم کرانے پہنچ گئی جبکہ ایس ایس پی ایسٹ اور رینجرز حکام کامران چورنگی پر دھرنا ختم کروانے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم میں مرکزی شاہراہ کی بندش سے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں مختلف مقامات پر 6 روز سے دھرنے جاری تھے جس کے باعث شہر میں ٹریفک کی آمد و رفت شدید متاثر تھی اور شہریوں کو ایئرپورٹ جانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے 5 ریگولر بینچز تشکیل
- 6 گھنٹے قبل
ہمارا ہدف 2035 تک پاکستان کو 1 ہزار ارب ڈالرز کی معیشت بنانا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
- 8 گھنٹے قبل
نارنگ منڈی:بھارت سے آنے والا نایاب نسل کا بارہ سنگھا بینک میں گھس گیا ،عملے نے پکڑلیا
- 7 گھنٹے قبل
دوسراٹیسٹ :پہلے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقہ نے 4وکٹوں کے نقصان پر316رن بنا لیے
- 5 گھنٹے قبل
سینیٹر عرفان صدیقی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مذاکراتی عمل کی پیشرفت بارے آگاہ کیا
- 8 گھنٹے قبل
انٹرنیٹ میں سست روی کا ذمہ دار کون؟رپورٹ سامنے آ گئی
- 6 گھنٹے قبل