Advertisement
پاکستان

نئے سال کا پہلا تحفہ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ٹول ٹیکس میں اضافے کا اعلان

نئے نرخوں کا اطلاق 5 جنوری سے ہو جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Dec 31st 2024, 7:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نئے سال کا پہلا تحفہ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ٹول ٹیکس میں اضافے کا اعلان

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے نئے سال پر ٹول ٹیکس بڑھا دیا، نئے نرخوں کا اطلاق 5 جنوری سے ہو جائے گا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر نظرثانی شدہ ٹول نرخوں کا اعلان کر دیا ہے، اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 460 سے بڑھا 500 روپے کر دیا گیا ہے۔لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 650 روپے سے بڑھا کر 700 روپے، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کر دیا گیا ہے۔

ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس ایک ہزار 50 روپے سے بڑھا کر1100 روپے،ڈی اسماعیل خان تا ہکلہ موٹروے ایم 14 پر ٹول ٹیکس 600 روپے ہوگیا ہے۔قومی شاہراہوں پر موٹرکار سے 60 روپے، ویگن سے 100 روپے اور بس سے 200 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا، قومی شاہراہوں پر 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 250 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرکوں سے 500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اسلام آباد۔پشاور موٹروے (M-1) پر موٹرکار سے 500 روپے،12 سیٹر والی ویگن پر 750 روپے اور 13 سے 24 سیٹوں والی کوسٹر یا منی بس سے 1000 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ایم ون پر بس سے 1450 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 1900 روپے اور آرٹیکولیٹڈ (بڑے)ٹرک سے 2300 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔اسی طرح ملتان۔سکھر موٹروے (ایم فائیو) پر موٹرکار سے 1100 روپے، 12 سیٹوں والی ویگن سے 1650 روپے 12سے 24 سیٹوں والی کوسٹر یا منی بس سے 2350 روپے اور بس سے 3350 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ 2 اور3 ایکسل ٹرک سے 4400 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 5500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

کوہاٹ ٹنل کے مقام پر کار سے 150 روپے،ویگن سے 450 روپے،بس سے 550 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 550 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 800 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔اسلام آباد۔مری دوہری شاہراہ پر موٹرکار سے 150 روپے،ویگن سے 150 روپے،بس سے 300 روپے اور 3 ایکسل ٹرک سے 350 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 700 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

میانوالی اور خانسرٹول پلازہ سے موٹرکار سے 60 روپے،ویگن سے 100 روپے،بس سے 200 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 250 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔اسی طرح فتح پور اور چوک سرور ٹول پلازہ سے موٹرکار سے 20 روپے،ویگن سے30 روپے،بس سے 60 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 70 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 150 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

لاہور۔عبدالحکیم موٹروے (ایم تھری) پر موٹرکارسے700 روپے،12 سیٹوں والی ویگن سے 1100روپے،13 سے 24 سیٹوں والی کوسٹریا منی بس سے 1600 روپے،بس سے 2200 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 2900 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 3500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

پنڈی بھٹیاں۔ فیصل آباد۔ ملتان موٹروے (ایم فور) پر موٹرکار سے 950 روپے، 12 سیٹوں والی ویگن سے 1400 روپے، 13 سے 24 سیٹوں والی کوسٹر،منی بس سے 2100 روپے،بس سے 2900 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے3800 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 4600 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

مزید برآں ڈیرہ اسماعیل خان۔ہکلہ موٹروے (ایم 14) پرموٹرکا رسے 600 روپے،12 سیٹوں والی ویگن سے 1050 روپے،13 سے 24 سیٹوں والی کوسٹر، منی بس سے 1400 روپے، بس سے 2100 روپے، 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 2700 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 3250روپے ٹول ٹیکس حاصل کیا جائے گا۔

حسن ابدال۔حویلیاں۔مانسہرہ ایکسپرس وے (E-35) پر موٹرکار سے 250 روپے،12 سیٹوں والی ویگن سے 400 روپے،13 سے24 سیٹوں والی کوسٹر /منی بس سے 550 روپے، بس سے 800 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 1050 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 1250 روپے ٹول ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

Advertisement
مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا

  • 2 گھنٹے قبل
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں،  علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج

میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج

  • 12 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال

  • 12 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان

  • ایک گھنٹہ قبل
 سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ

 سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ

  • 11 گھنٹے قبل
رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ

  • 11 گھنٹے قبل
پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ

  • 12 گھنٹے قبل
فیفا کلب ورلڈ کپ  فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

  • 2 گھنٹے قبل
جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا

  • 13 گھنٹے قبل
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا

  • 12 گھنٹے قبل
لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement