بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ریٹائرمنٹ لینےکا فیصلہ
روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف جاری 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے
بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینےکا فیصلہ کر لیا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف جاری 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔
بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام اور سلیکٹرز کو بھی اس بارے میں علم ہے جنہوں نے کپتان سے بات چیت کی لیکن اطلاعات ہیں کہ روہت شرما اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر اٹل ہیں اور اسے تبدیل نہیں کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق روہت شرما اس حوالے سے کب اعلان کریں گے اس کا حتمی وقت نہیں بتایا جا سکتا لیکن قوی امکان ہے کہ وہ سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے اس سیریز کے 3 ٹیسٹ میچز کی 6 اننگز میں صرف 31 رنز بنائے ہیں۔ اس وقت ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جب کہ ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔
26 نومبر احتجاج پر درج 13 مقدمات میں 250 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں منظور
- 2 گھنٹے قبل
امریکا میں چھوٹا طیارہ تجارتی عمارت ٹکرا گیا، دو افراد ہلاک اور 18 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
کرم : امن معاہدے کے باوجود سڑکیں اور راستے آمدوروفت کے لئے بند
- ایک گھنٹہ قبل
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
- 24 منٹ قبل
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی، پاکستانی روپیہ مستحکم
- 2 گھنٹے قبل