190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ضرورسزا ہوگی، سینیٹرفیصل واوڈا کا دعویٰ
بانی پی ٹی آئی جب دستخط کررہے تھے تو منع کیا یہ نیب کیس ہے جیل جائیں گے، فیصؒل واوڈا


کراچی:سینیٹر فیصل واوڈ نے دعوی کیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ضرور سزا ہو گی،ان کو پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگوں نے مروانے تک کی منصوبہ بندی کی، ان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کی منظوری کے وقت بانی پی ٹی آئی کو منع کیا کہ اس پر مقدمہ ہوگا اور جیل کی سزا ہوگی، پہلے ہی بتایا تھا کہ اس کیس پر سزا ہوگی۔
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میںڈھائی سال سے بتارہا ہوںکہ ان کی پارٹی میں ان کے رشتے دار جیل میں قتل کی سازش کررہے ہیں، اب سوشل میڈیا سے یہ باتیں باہر آچکی ہیں، جیل میں ایسا کچھ ہوا تو سیاست پر اس کے اثرات پچاس سال تک رہیں گے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ کیسز میں تاخیر پر پروپیگنڈا کیا گیا، 190 ملین پائونڈ کی منظوری پر ان کومنع کیا تھاکہ اس پر مقدمہ ہوگا اور جیل کی سزا ہوگی، ہر جرم کی سزا ہوتی ہے، کوئی نہیں مانے گا کہ دوسروں نے فایدہ اٹھایا سزا آپ کو بھگتنا پڑے گا،ان کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالاتر ہونا نہیں ہے۔
پریس کانفرنس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےغنڈہ گردی اوردھرنے کرکے دیکھ لیے، کوئی فائدہ نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی سےبارہا کہا کہ حواری آپ کونہ صرف قید میں رکھنا بلکہ مروانا چاہتےہیں،بیرون ممالک کے دباؤ کا جوپروپیگنڈا کیا جارہا تھا وہ تھم گیا ہے۔
انہوں نے ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے اور بانی کی رہائی کے حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ، پی ٹی آئی کو20جنوری کومایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، یہ واضح ہےکہ نہ بیرونی دباؤ ہے اور نہ بیک ڈورمذاکرات ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا مذاکرات کا سب سے بڑا حامی ہوں، جمہوریت کا حسن ہی بات چیت ہے، مذاکرات میں بےایمانی نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی والے مذاکرات کے مزے لے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کوکوئی ایگزیکٹوآرڈرنہیں ملےگا۔
پی ٹی آئی نے مذاکرات کرکے فارم47 والی حکومت کو قانونی جوازدے دیا ہے، پی ٹی آئی در در پر کشکول لے کربھیک مانگ رہی ہے، آرمی چیف کی بدولت پاکستان کوکامیابی حاصل ہونے جا رہی ہے، پاکستان کےلیےآئندہ چند دنوں میں بہت بہتری آنےوالی ہے۔
پریس کانفرنس میںفیصل واوڈا نے کہا کہ ہمارے جوانوں کی قربانی کا رنگ ہمارے پرچم میں نمایاں ہونے والا ہے، ہمیں ایک ایسا سپہ سالار ملے جن پر بین الاقوامی سطح پر اعتماد کرتی ہے، بیک ڈور ڈپلومیسی کے تحت آنے والے دنوں میں پاکستان خطے میں نمایاں کردار ادا کرے گا، پہلے ہم سے ڈو مور کہا گیا۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 16 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 21 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 18 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 16 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago




