190 ملین پاؤنڈ کیس میں اگربانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو ہمارے رویئے میں تلخی آئے گی، حامد رضا
اگر 9 مئی اور 26 نومبر پرجوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا،مذاکرات کی حتمی تاریخ 31 جنوری ہی ہے،حامد رضا


راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان حامد رضا نے کہا ہے کہ اگر کل بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوتی ہے تو ہمارے رویئے میں تلخی آئے گی۔
اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان حامد رضا نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدراولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر 190 ملین پاونڈ کیس میں فیصلہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف آتا ہے تو اس سے ہمارے رویے میں تلخی آئے گی،انہوںنے کہا کہ کمیٹی کے 2 اراکین بانی سےملاقات کے لیے نہیں پہنچ سکے۔
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سربراہ سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ اگر 9 مئی اور 26 نومبر پرجوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات کا سلسلہ نہیں چل سکتا، مذاکرات کی حتمی تاریخ 31 جنوری ہی ہے، تیسرے راؤنڈ کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ابھی تک مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکی،حکومت کو تیسری میٹنگ میں پیشرفت کرنا ہوگی۔
پریس کانفرنس میں انہوںنے مزید کہا کہ مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانےکی گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، دو مطالبات تحریری شکل میں فراہم کردیں گے،اگر کل بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوتی ہے تو ہمارے رویئے میں تلخی آئے گی۔ اور مذاکرات میں صورتحال مزید ٹف ہو جائے گی۔
بانی سے ملاقات کے حوالے سےان کا کہنا تھا کہ ہماری بانی سے ملاقات کنٹرول ماحول میں کرائی گئی۔ اور ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی ایگزیکٹو آرڈ یا این آر او سے نہیں چاہیے،انہوں نے کہا کہ اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈ ر جاری کیے جائیں۔ اور کمیٹی کے تمام اراکین کو بانی پی ٹی آئی نے مینڈیٹ دیا ہے۔ تو مذاکرات میں سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں ہو گا۔

معروف اداکارہ صابرہ سلطانہ بیماریوں سے نبرد آزما،حکومت سے مالی امداد کی اپیل کر دی
- 4 گھنٹے قبل

رہنما پی ٹی آئی وسابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں کو مفت بیج دینے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ،آج پھر مہنگا ہوگیا،فی تولہ قیمت کیا ہے؟
- 4 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی:بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ، نیوزی لینڈ کو 237 رنز کا ہدف
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم کا دورہ آذربائیجان،مختلف مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے
- 33 منٹ قبل

جرمنی کے انتخابات میں فریڈرک مرز کی کامیابی پر وزیر اعظم کی مبارکباد
- 26 منٹ قبل

آرمی ایکٹ بنانے کا مقصد کیا تھا یہ سمجھ آ جائے تو آدھا مسئلہ حل ہوجائے، جسٹس جمال مندوخیل
- 2 گھنٹے قبل

سوات،مینگورہ اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگو ں میں خوف و ہراس
- 4 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعظم حسینہ واجدحکومت کا تختہ الٹنے والے طالبعلم رہنما نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے تیار
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان ریلوے کا کراچی سے پنڈی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس کوبند کرنے کا اعلان
- 43 منٹ قبل