کراچی : رواں مالی سال کے اختتام پر ڈالر 6اعشاریہ 2فیصد سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھرا مریکی ڈالر مزید 20 پیسے سستا ہو گیا اور قدر 157 روپے 74 پیسے کم ہو کر 157 روپے 54 پیسے ہو گئی ہے۔
مالی سال کے اختتام پر ڈالر 6اعشاریہ 2فیصد سستا ہوا ہے جبکہ مالی سال کے دوران ڈالر 10روپے 51پیسے سستا ہوا۔ گزشتہ مالی سال کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 168 روپے 5پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس 218.25 پوائنٹس بڑھ گیا اور کاروبار کا اختتام 47356.02 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 15 کروڑ 29 لاکھ 41 ہزار 363 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے،فی تولہ سونا 600 روپے کمی سے 108000 روپے پر آگیا۔جبکہ فی 10 گرام سونا 515 روپے کمی سے 92592 پر آگیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا سونا 10 ڈالر کمی سے 1758 ڈالر فی اونس میں فروخت ہوا۔
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- a day ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- a day ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 8 hours ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 8 hours ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 7 hours ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- a day ago


