اسلام آباد : وزیر اعظم عمران کا کہنا تھا کہ امریکا ہمارا دوست تھا لیکن وہ ہمارے ملک میں ڈرون حملے کررہا تھا امریکا کے ساتھ امن کے اتحادی رہ سکتے ہیں جنگ کے نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا دہشت گرد برطانیہ میں 30 سال سے بیٹھا ہے کیا برطانیہ ہمیں ڈرون حملہ کی اجازت دے گا, پاکستان امریکا کے ساتھ امن میں شرکت کرسکتا ہے جنگ میں نہیں امریکا نے فوجی حل نا ہونے پر افغانستان سے انخلا کی تاریخ دے دی ,میرا تو پہلے ہی موقف تھا کہ افغان مسلے کا حل ٹیبل ٹاک ہے اب امریکا خود چاہتا ہے کہ ہم افغان گروپوں کو مزاکرات کی میز پر لائیں، افغانستان میں امن ہمارے مفاد میں ہے پاکستان افغانستان میں سٹیرٹیجک ڈیپتھ میں نہیں ۔
وزیر اعظم کا امریکا کو ڈرون حملوں پر جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جن لوگوں کے اپنے ڈرون حملوں میں مرتے ہیں وہ پھر پاکستانی عوام پر حملہ کرتے ہیں ۔
ماضی کے ہمارے حکمرانوں نے ڈرون حملوں کی اجازت دی لیکن جب ڈرون حملہ ہوتا تو اس کی مزمت کرتے , لیکن ان میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ وہ اعتراف کرتے کہ اجازت انہوں نے دی ہے امریکا کو کیا برا کہوں ہم نے خود اپنے لوگ مارنے کی اجازت دی جو قوم اپنی عزت نہیں کرتی دنیا بھی اس کی عزت نہیں کرتی جب اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن ہوا تو سب سے زیادہ ذلت بیرون ملک پاکستانیوں نے برداشت کی ۔
امریکی جنرل نے اوپن سماعت میں یہ کہا کہ پاکستانی حکومت کی اجازت سے ہم ڈرون حملے کرتے ہیں ۔
.jpg&w=3840&q=75)
کاروباری ہفتے پہلے روز ہی سونا کئی ہزار روپے مہنگا ، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 منٹ قبل

اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- ایک دن قبل

پاک فوج کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل
- ایک دن قبل

قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
- 17 گھنٹے قبل

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 17 گھنٹے قبل

امریکی ریاست مسسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
- ایک دن قبل

نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 21 گھنٹے قبل

اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا
- 19 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے ساتھ وہی ہوگا جو فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ ہوا،ایرانی سپریم لیڈر
- 5 منٹ قبل






.webp&w=3840&q=75)
