جی این این سوشل

علاقائی

عیدالاضحیٰ: قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ضابطہ اخلاق کا اعلان

کراچی : سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق کا اعلان کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عیدالاضحیٰ: قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ضابطہ اخلاق کا اعلان
عیدالاضحیٰ: قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ضابطہ اخلاق کا اعلان

تفصیلات کے مطابق  کمشنر، ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں جمع نہیں کی جاسکیں گی۔ حکومت سندھ نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ   قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانے پر پابندی عائد رہے گی،کھالیں جمع کرنے کے لیے لاوڈ اسپیکر، پارٹی پرچموں کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق  اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی، تمام اجازت نامے معطل رہیں گے۔ زبردستی کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جاے گا۔

پاکستان

فارم 47 پر آئی غیر جمہوری حکومت آئینی ترامیم سے آئین کو تباہ کر رہی ہے، علی امین گنڈاپور

جہاں ہمیں احتجاج کےلئے جانے کا حکم ملے گا، ہم جائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فارم 47 پر آئی غیر جمہوری حکومت آئینی ترامیم سے آئین کو تباہ کر رہی ہے، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ فارم 47 پر آئی غیر جمہوری حکومت آئینی ترامیم سے آئین کو تباہ کر رہی ہے، جہاں ہمیں احتجاج کےلئے جانے کا حکم ملے گا، ہم جائیں گے، یہ آنسو گیس کے ساتھ اب گولیاں چلانے لگ گئے ہیں، یہ گولیاں ہمیں لیٹ کر سکتی ہیں لیکن مقصد سے ہٹا نہیں سکتی، گولیاں، آنسو گیس اور تشدد ہمیں مقصد سے نہیں ہٹا سکتا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا شور بتاتا ہے کہ انہیں ہمارے آنے سے تکلیف ہوئی ہے، انہیں بہت ٹف ٹائم دینے والا ہوں، فارم 47 والوں سے جان نہ چھوٹی تو انہیں چھوڑونگا نہیں، ہم عاجز لوگ ہیں ،حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دلوں میں چوری رکھنے والے ڈر رہے ہیں، انہیں پتا ہے ان کا وقت قریب آگیا ہے ، ہم ایک ایسا نظام لانے والے ہیں جس میں پبلک سیفٹی پروٹیکشن لازمی ہوگی، قانون میں رہ کر ہی کوئی کارروائی کرسکتا ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ جلسے کیلئے این او سی دے کر بھی جو حال کرتے ہیں وہ آپ نے دیکھا ہے، یہ فارم 47 پر آئی ہوئی حکومتیں ہیں، یہ پاکستان کی جمہوریت کا نقصان نہیں کررہے بلکہ انہوں نے ملک سے جمہوریت کو ختم ہی کردیا ہے، ہم پرامن احتجاج کریں گے، جہاں جہاں حکم ملا ہے وہاں جائیں گے، کردار ادا کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ گولیاں ،آنسو گیس اور تشدد ہمیں اپنے مقصد سے ہٹا نہیں سکتا، پاکستان میں جمہوریت ہمارا نظریہ ہے، بانی پی ٹی آئی بے گناہ جیل میں ہیں ،ان پر کوئی کیس نہیں، ہماری پارٹی کی خواتین جیل میں ہیں، ہم اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں ڈنکے کی چوٹ پر سرکاری مشینری استعمال کروں گا کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا، اگر میں جلسے میں بی آر ٹی بسیں لے کر جاتا تو یہ لوگ کہتے کہ صوبے کے وسائل استعمال ہورہے ہیں، میں اپنے ساتھ پرائیویٹ گاڑیاں اور ذاتی گاڑیاں لے کر جاتا ہوں، گاڑیوں میں پٹرول اور ڈیزل جیب سے ڈلواتا ہوں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ مولانا صاحب آپ نے بہت دیر کردی، آپ کے دلوں میں جو راز ہیں وہ بتادیں ، مولانا صاحب آپ نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی حکومت امریکا کے کہنے پر گرائی، مولانا صاحب آج مان گئے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

متحدہ عرب امارات کے صدرکا لبنان کیلئے ر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج کا اعلان

یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی جانب سے لبنان کو درپیش چیلنجز کے پس منظر میں اس کی حمایت کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

متحدہ عرب امارات کے صدرکا لبنان کیلئے ر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے لبنان کی عوام کو فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی جانب سے لبنان کو درپیش چیلنجز کے پس منظر میں اس کی حمایت کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جو لبنانی عوام کی مدد کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم لندن میں تین روز قیام کے بعد لوٹن ایئرپورٹ سے پاکستان روانہ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ان کے بیٹے سلیمان شہباز بھی موجود ہیں، پاکستان ہائی کمیشن کا سٹاف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ایئرپورٹ پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم لندن میں تین روز قیام کے بعد لوٹن ایئرپورٹ سے پاکستان روانہ

وزیراعظم شہباز شریف لندن میں تین روز قیام کے بعد لوٹن ایئرپورٹ پہنچ گئے جہاں سے پاکستان روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ان کے بیٹے سلیمان شہباز بھی موجود ہیں، پاکستان ہائی کمیشن کا سٹاف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ایئرپورٹ پر پہنچ گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اپنے دورے کے دوران شہباز شریف نے لندن میں ایجوئر روڈ پر واقع اپنی رہائش گا پر قیام کیا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں سینئر صحافیوں سے ملاقات بھی کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll