Advertisement

کوہاٹ میں دستی بم پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق، 2 بچے اور ایک خاتون زخمی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دستی بم گھر میں موجود تھا جو اچانک پھٹ گیا،پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 26th 2025, 4:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوہاٹ میں  دستی بم پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق، 2 بچے اور ایک خاتون زخمی

کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دستی بم گھر میں موجود تھا جو اچانک پھٹ گیا، گھر کے اندر دستی بم پھٹنے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد ہی حقائق کا علم ہو سکے گا۔

دھماکے سے 2 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement