سلواکیہ کے دارالحکومت میں لوگوں نے وزیر اعظم رابرٹ فیکو کے روس کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے فیصلے کیخلاف شدید احتجاج کیا


سلوواکیہ میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم کے خلاف احتجاج کیا اور لاکھوں افراد نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین سلواکیہ کے دارالحکومت کے مرکزی چوک پر جمع ہوئے اور وزیر اعظم رابرٹ فیکو کے روس کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے فیصلے کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ یہ احتجاج حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلوواکیہ کے 20 دیگر شہروں میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، ایک رپورٹ کے اندازے کے مطابق 1 لاکھ افراد نے احتجاج میں شمولیت اختیار کی۔مظاہرین نے وزیراعظم فیکو سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خارجہ پالیسی یورپی یونین، نیٹو کے خلاف اور روس کے حق میں ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مظاہرین کی جانب سے استعفیٰ کے مطالبے پر سلواکیہ کے وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صرف انتخابات کی صورت میں تبدیل ہوسکتی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق فیکو نے دسمبر میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے لیے ماسکو کا نجی سفر کیا تھا۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 16 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 17 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 12 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago






