Advertisement

سوڈان میں سعودی اسپتال پرڈرون حملہ، 70 افراد ہلاک

سعودی وزارت خارجہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ”بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی“ قرار دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 27th 2025, 4:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سوڈان میں  سعودی  اسپتال پرڈرون حملہ، 70  افراد ہلاک

سوڈان کے شہر الفاشر میں سعودی تدریسی مادرنی اسپتال پر ہونے والے ڈرون حملے میں 70 افراد مارے گئے۔

عالمی ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم گیبریسوس نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ اس حملے کو سوڈانی فوج کے مخالف گروپ، ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) نے مبینہ طور پر انجام دیا، جو حالیہ دنوں میں سوڈانی فوج کے خلاف میدان جنگ میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔

عالمی سطح پر اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسے ”بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی“ قرار دیا ہے۔

اس دوران، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ الفاشر میں سعودی اسپتال پر ہونے والے اس افسوسناک حملے میں 19 افراد زخمی جبکہ 70 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ حملے کے وقت اسپتال میں مریضوں کا ہجوم تھا، جو علاج حاصل کر رہے تھے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے مزید کہا کہ ’ہم سوڈان میں صحت کے مراکز پر حملوں کا سلسلہ رکوانے کی اپیل کرتے ہیں اور اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مراکز کی مکمل بحالی کی اجازت دی جائے۔ سوڈانی عوام کو امن کی ضرورت ہے، کیونکہ امن ہی سب سے بہترین علاج ہے۔

خیال رہے کہ امریکی اور بین الاقوامی سفارتی کوششوں کے باوجود سوڈان کی خانہ جنگی میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

Advertisement
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 5 hours ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • a day ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 3 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 days ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • a day ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 hours ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 5 hours ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • a day ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 hours ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • a day ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 5 hours ago
Advertisement