Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے مقدمے میں 10 مجرموں کی سزا معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا یافتہ مجرموں کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور کرتے ہوئے 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا آرڈر جاری کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 گھنٹے قبل پر جنوری 31 2025، 1:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے مقدمے میں 10 مجرموں کی سزا معطل

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی  گرفتاری کے بعد 10 مئی 2023 کے احتجاج پر درج مقدمے کے 10 مجرموں کی سزا معطل کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے  سزا معطلی کا حکم دیتے ہوئے سزا یافتہ مجرموں کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور کرلی اور 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا آرڈر جاری کردیا۔

واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 22 نومبر 2024 کو ملزمان کو مجموعی طور پر 5 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان پر فیض آباد میں پولیس پر حملے اور پولیس چوکی جلانے کا الزام ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ ریکارڈ کے مطابق کوئی ایک بھی ملزم جائے وقوع سے گرفتار نہیں کیا گیا۔ وکیل کے مطابق دہشتگردی کی دفعات سے بری کر دیا گیا اور چھوٹی سزائیں دی گئیں۔ اپیل کنندگان کے وکیل نے سزائیں معطل کرنے کی استدعا کی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق ٹرائل کورٹ نے سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی۔ پراسیکیوٹر نے مجرمان کی سزا معطل کرنے کی وکیل کی استدعا کی مخالفت کی۔ چارج شیٹ کے مطابق سزا پانے والے 10 میں سے 5 مجرم افغان شہری ہیں۔

عدالت نے ملزمان کو اپنی شہریت کی تصدیق کے لیے اصل شناختی کارڈز ڈپٹی رجسٹرار کو جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ فیصلے کے مطابق افغان شہری ہونے کی صورت میں ڈپٹی رجسٹرار شناخت کے دستاویزات اپنے پاس رکھ لیں۔ تمام اپیل کنندگان کو ہر سماعت پر عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا۔

Advertisement
سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 24 minutes ago
صوبائی حکومت کاخیبرپختونخوا میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ کے لیے اسکالر شپس کا اجراء

صوبائی حکومت کاخیبرپختونخوا میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ کے لیے اسکالر شپس کا اجراء

  • 8 minutes ago
لیجنڈ موسیقار ماسٹر عبداللہ کو چاہنے والوں سے بچھڑے 31برس بیت گئے

لیجنڈ موسیقار ماسٹر عبداللہ کو چاہنے والوں سے بچھڑے 31برس بیت گئے

  • an hour ago
ایف بی آ ر نے 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کر لیا

ایف بی آ ر نے 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کر لیا

  • an hour ago
اپر کرم ، جنگ بندی کیلیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسٹنٹ کمشنر زخمی

اپر کرم ، جنگ بندی کیلیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسٹنٹ کمشنر زخمی

  • an hour ago
یورپی یونین کے انسانی حقوق کے نمائندہ خصوصی سفیر اولف سکوگ  کا  پاکستان کا ایک ہفتے کا دورہ

یورپی یونین کے انسانی حقوق کے نمائندہ خصوصی سفیر اولف سکوگ کا پاکستان کا ایک ہفتے کا دورہ

  • 20 minutes ago
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کی  مذاکرات کی پیشکش  مسترد

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش مسترد

  • an hour ago
ملک کی بہتری کےلیے پی ٹی آئی سے بات کرنے کےلیے تیار ہیں ، مشیر وزیر اعظم

ملک کی بہتری کےلیے پی ٹی آئی سے بات کرنے کےلیے تیار ہیں ، مشیر وزیر اعظم

  • 30 minutes ago
امیر بالاج قتل کیس میں مطلوب تیسرے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

امیر بالاج قتل کیس میں مطلوب تیسرے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

  • an hour ago
وفاقی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

  • a minute ago
وزیر اعظم کی چینی سفیر سے ملاقات

وزیر اعظم کی چینی سفیر سے ملاقات

  • an hour ago
7 فروری کو  قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے ، محسن نقوی

7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے ، محسن نقوی

  • 8 minutes ago
Advertisement