Advertisement
پاکستان

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام لیب کا افتتاح

گورنر سندھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی سی ایک قابل قدر ادارہ ہے جو انسانیت کی بلا تفریق خدمت کر رہا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 6th 2025, 4:01 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری  کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام  لیب کا افتتاح

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جے ڈی سی کے زیر اہتمام “اپنی لیب” کا افتتاح کیا، جس کا مقصد غریب افراد کو کم قیمت پر طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر گورنر سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ “اپنی لیب” کے تحت مختلف طبی ٹیسٹ انتہائی کم قیمت پر فراہم کیے جائیں گے، جس سے عوام کو بڑی سہولت ملے گی۔

گورنر سندھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی سی ایک قابل قدر ادارہ ہے جو انسانیت کی بلا تفریق خدمت کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جے ڈی سی کے فلاحی منصوبوں میں مردہ خانہ، فری ڈائیلیسس، فری لیب اور دیگر بے شمار اقدامات شامل ہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے بتایا کہ جے ڈی سی کی فری لیب سے اب تک 48 لاکھ سے زائد ٹیسٹ ہو چکے ہیں، جو ادارے کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

گورنر سندھ نے جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کو سراہتے ہوئے کہا کہ “جہاں کہیں بھی شہر میں مسائل ہوں، ظفر عباس فوراً وہاں پہنچ جاتے ہیں اور عوام کی خدمت کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement