بلاول بھٹو کی واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت
دعائیہ ناشتے کی یہ تقریب واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو زرداری صبح 7 بجے تقریب میں پہنچے تھے


چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بدھ کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل پرئیر بریک فاسٹ میں شریک ہوئے۔ دعائیہ ناشتے کی یہ تقریب واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو زرداری صبح 7 بجے تقریب میں پہنچے تھے۔
یہ بریک فاسٹ کی تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔ تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو اس اہم ناشتے کی تقریب میں شرکت کیلئے پیر کو امریکا پہنچے تھے۔
امریکا میں اس ہفتے کئی نیشنل پرئیر اور فیتھ تقاریب منعقد ہورہی ہیں جن میں امریکا کے صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس شریک ہوں گے۔
تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ بلاول بھٹو صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی کسی تقریب میں شریک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر چین میں ہیں۔ جہاں بدھ کو ان کی چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی
- 5 منٹ قبل

بھارت نے پاکستان پر کوئی حملہ کیا تو پاکستان اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا، فیصل واوڈا
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس شروع
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان پر حملے کے لئے بھارتی فوج کو پنجاب سے گزرنے نہیں دیں گے، گرپتونت سنگھ پنوں
- 16 گھنٹے قبل
نوشکی : پیٹرول سے بھرے ٹرک میں دھماکا، 40 سے زائد افراد زخمی
- 14 گھنٹے قبل

بھارت نے 16 سالہ ایان کو علاج کے بغیر واپس پاکستان بھیج دیا
- 15 گھنٹے قبل

بنگلہ دیشی کرکٹر ناہید رانا نے سپر لیگ 10 کیلئےپشاور زلمی کو جوائن کرلیا
- 15 گھنٹے قبل

بھارت اور فرانس کے درمیان 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ
- 15 گھنٹے قبل

اداکارہ علیزے شاہ نےسوشل میڈیا سے کنارہ کر لیا
- 15 گھنٹے قبل

کاروباری برادری پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی
- 15 گھنٹے قبل

دو روزہ ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم کل اسلام آباد میں شروع ہو گا
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان اقتصادی بحالی اور تبدیلی کے اہم موڑ پر پہنچ چکا: وزیر خزانہ
- 15 گھنٹے قبل