کابل : بگرام ایئربیس مکمل طور پر افغان فورسز کے حوالے کردیا گیا ، بگرام ایئربیس افغان فورسز کے حوالے کرنے کی باضابطہ تقریب ہفتہ کو ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے بگرام ایئربیس سے آخری غیرملکی فوجی بھی نکل گیا ہے۔ بگرام ایئربیس مکمل طور پر افغان فورسز کے حوالے کردیا گیا۔ بگرام ایئربیس افغان فورسز کے حوالے کرنے کی باضابطہ تقریب ہفتہ کو ہوگی۔
حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سکیورٹی کس کے سپرد ہوگی؟ اب تک مذاکرات جاری ہیں ۔افغانستان میں ایک اندازے کے مطابق 2500 سے 3500 امریکی فوجی اب بھی موجود ہیں ۔سات ہزار اتحادی فوجی افغانستان میں تعینات تھے ، جن میں سے اکثریت واپس جا چکی ہے۔
دوسری جانب سہیل شاہین ترجمان طالبان دوحہ آفس کا امریکہ کی جانب سے بگرام ایئربیس خالی کر دینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم بگرام ایئربیس چھوڑنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ قبضہ افغان عوام اور ملک میں تباہی اور خونریزی لایا اور ہمیں اپنی آزادی سے محروم کردیا۔یہ امریکہ کے مفاد میں بھی نہیں تھا۔
ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ افغان عوام یہ دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں کہ جنگ کا عنصر اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ہمیں پوری امید ہے کہ یہ افغانوں کے لئے امن اور خوشحالی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کرے گا۔ لیکن یہ افغانوں پر منحصر ہے کہ وہ اپنی مشترکہ اسلامی اور قومی اقدار کو یکجا کریں اور ایک پرامن اور خوشحال افغانستان بنائیں۔

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 4 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- ایک دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 9 گھنٹے قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 13 گھنٹے قبل


