معیشت کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرائی جائیں، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرائی جائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات بارے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے آئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر کے تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
شہباز شریف نے برآمدات میں اضافے کے لیے سروسز، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں کو خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ”اڑان پاکستان“ ویژن کا اہم جزو ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو وزارت تجارت میں اصلاحات کی پیشرفت اور آئندہ 5 سال میں برآمدات کا ہدف 60 بلین ڈالر تک لے کر جانے کے لیے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 2 سالوں میں ٹیرف میں بتدریج کمی کی گئی، برآمدات بڑھانے کے لیے وزارت تجارت ہر سال پاکستان میں بین الا قوامی سطح کے نمائشوں کی میزبانی کرتا ہے، 2025-30 اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ای کامرس پالیسی پر مشاورت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، اور اگلے مہینے کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، پاکستانی مصنوعات کی بین الا قوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نیشنل کمپلائینس سینٹر تیار ہو چکا، سینٹر پاکستان کی برآمدی صنعتوں کی استعداد میں اضافہ اور تربیت کے پروگرام مرتب کرے گا۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کی تیاریاں شروع
- 11 گھنٹے قبل

اینٹی نارکوٹکس فورس کا کریک ڈاؤن جاری، مختلف کارروئیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 88 کلومنشیات برآمد
- ایک گھنٹہ قبل

ایکسائز پولیس پشاورکی کارروائی ،گردہ فروش گروہ گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

امریکی صدر ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو برطرف کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

کراچی میں طویل رعصہ رہنا ایک مشکل تجربہ رہا ، صبا قمر
- 12 گھنٹے قبل

بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے،وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل

سال 2024 میں کتنے پاکستانیوں نے دبئی میں کمپنیاں بنائیں؟رپورٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

نوکری کا جھانسہ دیکر ملزموں کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

اوکاڑہ میں گمبر پھاٹک کے قریب مال بردار گاڑی پٹڑی سے اتر گئی
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
- 11 گھنٹے قبل

کرک: تھانہ خرم کے ایس ایچ او پرنامعلوم افراد کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک
- 33 منٹ قبل

صوبائی حکومت کا پنجاب میں "مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز" متعارف کروانےکافیصلہ
- 4 منٹ قبل