آرمی چیف کو برٹش آرمی اور ڈیپ ریک اسٹرائیک بریگیڈ کی جدید کاری کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا ہے،
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنر ل سید عاصم منیر نے برطانوی آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لاک ہل گیریژن کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو برٹش آرمی اور ڈیپ ریک اسٹرائیک بریگیڈ کی جدید کاری کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف کوبرطانوی فوج کے جدیدیت کے منصوبے، ڈیپ ریکی اسٹرائیک بریگیڈ پر بریفنگ دی گئی۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر 2 روز قبل برطانیہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں 7 ویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کرنی تھی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کانفرنس پاک برطانیہ عسکری سطح پر مکالمے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے،کانفرنس ہر سال تعاون کو فروغ دینےکے لیےمنعقد کی جاتی ہے۔کانفرنس میں دونوں ممالک کے پالیسی ساز، سول و عسکری قیادت اور تھنک ٹینکس کے نمائندگان شرکت کرتے ہیں۔

کراچی : آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، ہیٹ ویو الرٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا حکومت کا گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا علاج صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت کی اطلاع پر کرفیو نافذ
- 4 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار، حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان
- 38 منٹ قبل

جماعت اسلامی کااسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ،سکیورٹی کے سخت انتظامات ،ریڈ زون سیل
- ایک گھنٹہ قبل

اسٹیڈیم سے سابق کپتان کا نام اسٹینڈ سے ہٹانے کی درخواست
- 2 گھنٹے قبل

ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کے دباؤ اور مالی ہدف کے حصول کیلئے ہفتے کی چھٹی منسوخ کر دی
- 3 گھنٹے قبل

روسی صدر کا ایسٹر تہوار کے موقع پر یوکرین کیساتھ عارضی جنگ بندی کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

ایسٹر تہوار: ڈی پی او جہلم کا شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ،سیکیورٹی انٹظامات کا جائزہ
- 22 منٹ قبل

مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 18 ویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے ، عدالت جائیں گے ، اختر مینگل
- 15 منٹ قبل