Advertisement
پاکستان

وزیراعظم نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندانوں کو 5 ہزار کی رقم ملے گی

دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے گا، اس ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا، ایسی قبر کھو دیں گے دوبارہ اس ناسور کا نکلنا ممکن نہیں ہوگا، شہبازشریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Mar 1st 2025, 5:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندانوں کو 5 ہزار کی رقم ملے گی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا جس کے تحت کے 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 5 ہزار روپے کی رقم ملے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ر مضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رقم براہ راست مستحق افراد تک پہنچے گی،انہوں نے کہاکہ رمضان ریلیف پیکج سے 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔
شہبازشریف نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5ہزارروپے فی خاندان دیے جائیں گے،گزشتہ سال کے 7ارب روپے کے رمضان پیکج کے مقابلے میں اس بار3گنا بڑھادیا ہے،2کروڑافرادرمضان ریلیف پیکج سے مستفید ہو ں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سفید پوش لوگوں کی مدد کرنی ہے،رمضان ریلیف پیکج کے لیے 20 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے،وزیراعظم نے کہا ہے کہ رمضان پیکج پورے پاکستان کے لیے بلاتفریق متعارف کروایا گیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی سے گلگت تک تمام شہروں کے مستحق خاندانوں کو اس میں شامل کیا گیا ہے، اسے شفاف بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک، نادرا، ٹیک اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،  اس بار رمضان پیکج کو انتہائی آسان بنایا ہے، اب عوام کو لمبی قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا۔
اکوڑہ خٹک حملے کی مذمت
وزیراعظم نے اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق کی شہادت اور دیگر پاکستانیوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے سے ایک المناک واقعہ قرار دیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ قدیم جامعہ ہے، جہاں اسلامی و عصری تعلیم فراہم کی جاتی ہے، یہ سچے پاکستانی ہیں، اس واقعے پر قوم افسردہ ہے۔
شہباز شریف نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے خیبرپختونخوا حکومت ان قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے گی۔
 رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے گا، اس ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا، ایسی قبر کھو دیں گے دوبارہ اس ناسور کا نکلنا ممکن نہیں ہوگا، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جب تک اس ناسور کو دفن نہیں کر دیتے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ 2018ء میں ہو چکا تھا، ملک میں قیام امن کے لیے 80 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جائے، اسی طرح پاک فوج کے افسران، جوان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہل کاروں کی قربانیاں بھی وطن عزیز کو محفوظ بنانے کے لیے دی گئیں، مگر ایک بار پھر دہشت گردی کا ناسور سر اٹھا رہا ہے، اس کی وجوہات کا سب کو پتا ہے، فی الحال اس کی تفصیل میں جانا نہیں چاہتا۔

 

Advertisement
امریکا نے شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھالیں

امریکا نے شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھالیں

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا شاندار آغاز ،انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا شاندار آغاز ،انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

  • ایک گھنٹہ قبل
یو اے ای نے بھی پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

یو اے ای نے بھی پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

  • 2 گھنٹے قبل
ایس آئی ایف سی کے قیام کا دوسرا سال،  صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں

ایس آئی ایف سی کے قیام کا دوسرا سال، صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں

  • 11 منٹ قبل
صہیونی فورسز کا  غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 95 فلسطینی شہید

صہیونی فورسز کا غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 95 فلسطینی شہید

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہورایئرپورٹ پر قائم

پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہورایئرپورٹ پر قائم

  • ایک گھنٹہ قبل
پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
لکی مروت  میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید

لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید

  • 3 گھنٹے قبل
لاہور  سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں  زلزلے کے جھٹکے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

  • 15 منٹ قبل
اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

  • 3 گھنٹے قبل
سندھ سرکار نے کورونا وباء  کے دوران عارضی طور پر بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز کو فارغ کر دیا

سندھ سرکار نے کورونا وباء کے دوران عارضی طور پر بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز کو فارغ کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement