وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی روایت رہی ہے کہ رمضان المبارک میں صارفین کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عوام کوسہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانےکےلیےکوشاں ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے 30 ارب روپےکےرمضان پیکج پرعملدرآمدجاری ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی روایت رہی ہے کہ رمضان المبارک میں صارفین کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں، پنجاب میں اسی رمضان بازار لگائے گئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی نےاس کتاب کوپڑھانہیں ہے، ان کے ترجمان نےتوکبھی نہیں بتایاانہوں نےکیاکیا ہے، جن کومریم نوازکی تصویروں پراعتراض ہےاس کتاب میں دیکھ لے، پہلےصفحے پر میڈیاانگیج منٹس کواپنی کارکردگی بتایا، بی آرٹی جو جلتی زیادہ اورچلتی کم ہےاس کاکرایہ 510 روپےکردیا، جبکہ پنجاب میں الیکٹرک بس کاکرایہ 20 روپےہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ چھ مارچ کو کابینہ نے حلف لیا تھا وزیر اعلیٰ کے کام سب کے سامنے ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک سال کے کاموں کتاب مجھے بھجوائی ہے، اس کتاب میں انہوں نے اسلام آباد پر جو دو ناکام حملے کیے وہ نہیں لکھے۔
عظمیٰ بخاری نے کا یہ بھی کہنا تھا کہ کے پی کے میں تعلیم کارڈ دوسال بعد شروع ہو گا مگر کتاب پر چھاپ دیا گیا، جبکہ تعلیم کے شعبے میں پنجاب میں ستائیس ہزار بچوں کو اسکالرز شپ دے دی گئی ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ بی آر ٹی جلتی ہے اور پتہ نہیں کتنی چلتی ہے، ڈی آئی جی خان میں موٹر وے وفاق کا منصوبہ کو اپنے کھاتے میں ڈالا دیا، علی امین گنڈا پور کبھی دفتر نہیں آتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں بیشتر منصوبے مکمل ہو چکے ہے، کے پی کے میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں 173 نوکریاں پیدا ہوئی، جبکہ پنجاب ستھرا پروگرام میں لاکھ سے زائد لوگ کام کر رہیں ہیں پارٹی کا مستقبل مریم نواز ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ کے پی کے کی کتاب کے مطابق چھ سے اسی منصوبے شروع کیے، پنجا ب اور کے پی کے کی کارکردگی کا موازنہ کرایہ سے ہی کیاجاتا ہے۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 4 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 4 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- an hour ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago






