Advertisement

شامی سکیورٹی فورسز نے معزول صدربشار الاسد کے 28 حامیوں کو ہلاک کر دیا

بشار الاسد کے حامیوں کے حملے میں 16 سیکورٹی اہلکار اور 4 عام شہری بھی ہلاک ہو گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 دن قبل پر مارچ 7 2025، 8:31 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
شامی سکیورٹی فورسز نے معزول صدربشار الاسد کے 28 حامیوں کو ہلاک کر دیا

شامی سکیورٹی فورسز نے معزول صدربشار الاسد کے 28 حامیوں کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے معزول صدر بشار الاسد کے حامی  جنگجوؤں نے جمعرات کو صوبہ لطقیہ کے قصبے جبلہ میں حکومتی فورسز پر حملہ کیا۔

صوبے کے سکیورٹی سربراہ لیفٹیننٹ کرنل مصطفیٰ نے بتایا کہ  بشار الاسد کے حامیوں نے جبلہ  اور آس پاس کے دیہی علاقوں میں سکیورٹی گشت اور چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ بشار الاسد کے حامیوں کے حملے میں 16 سیکورٹی اہلکار اور 4 عام شہری بھی ہلاک ہو گئے۔

برطانیہ میں قائم ایک مبصر تنظیم نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر سکیورٹی اہلکار شمال مغربی شام کے شہر ادلب سے تعلق رکھتے تھے، جو ان باغیوں کا ایک گڑھ تھا جنہوں نے ملک کی 13 سالہ خانہ جنگی کے دوران اسد کے خلاف لڑائی لڑی۔

تاہم جوابی کارروائی کرتے ہوئے شامی سکیورٹی فورسز نے معزول صدربشار الاسد کے 28 حامیوں کو آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا۔

شامی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہم خطے میں استحکام بحال کریں گے اور اپنے عوام کی جان اور املاک کا تحفظ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے کرفیو نافذ کرنےکا اعلان کیا جو جمعہ کی صبح 10 بجے  تک برقرار رہے گا۔

خیال رہے کہ دسمبر میں شام میں اپوزیشن فورسز نے ملک کے بڑے شہروں پر قبضہ کرتے ہوئے سابق صدر بشار الاسد کو ملک سے فرار ہونے پر مجبور کر دیا تھا جس کے بعد 5 دہائیوں سے زائد عرصے تک شام پر حکومت کرنے والے الاسد خاندان کے اقتدار کا سورج غروب ہوا۔

بشار الاسد اپنی فیملی کے ساتھ روس فرار ہو گئے تھے جہاں انہوں نے سیاسی پناہ لے لی ہے۔

Advertisement
سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن ، 3 خارجی دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن ، 3 خارجی دہشت گرد ہلاک

  • 12 hours ago
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن بھر پور طریقے سے منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن بھر پور طریقے سے منایا گیا

  • 11 hours ago
خواتین کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں، نائب وزیر اعظم

خواتین کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں، نائب وزیر اعظم

  • 12 hours ago
روسی فورسز نے یوکرین پر میزائل حملہ کردیا ، 14 افراد ہلاک

روسی فورسز نے یوکرین پر میزائل حملہ کردیا ، 14 افراد ہلاک

  • 11 hours ago
لاہور قلندر کا پی ایس ایل 10 کے لیے اپنی پارٹنرشپ جاری رکھنے کا اعلان

لاہور قلندر کا پی ایس ایل 10 کے لیے اپنی پارٹنرشپ جاری رکھنے کا اعلان

  • 11 hours ago
پاکستان اور ترکیہ کا  تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور ترکیہ کا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 15 hours ago
چیمپئنز ٹرافی : نیوزی لینڈ اور بھارت ٹاکرا ، کس کا پلڑا بھاری؟

چیمپئنز ٹرافی : نیوزی لینڈ اور بھارت ٹاکرا ، کس کا پلڑا بھاری؟

  • 11 hours ago
خواتین کے عالمی دن کے  موقع پر سینیٹ میں قرارداد منظور

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سینیٹ میں قرارداد منظور

  • 15 hours ago
حکومت پیٹرول کی قیمت   میں 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی

حکومت پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی

  • 11 hours ago
حکومتی معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد  کر کے  ملک کو بحران سے نکالا ، وفاقی وزیر اطلاعات

حکومتی معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد کر کے ملک کو بحران سے نکالا ، وفاقی وزیر اطلاعات

  • 12 hours ago
روہت شرما  کے کرکٹ چھوڑنے سے متعلق تمام افواہیں ہیں ، شبھ من گل

روہت شرما کے کرکٹ چھوڑنے سے متعلق تمام افواہیں ہیں ، شبھ من گل

  • 11 hours ago
عالمی یوم خواتین پر لاہور میں فیسٹیول کا انعقاد ، وزیر اطلاعات پنجاب سمیت دیگر سیاسی و سماجی خواتین شریک

عالمی یوم خواتین پر لاہور میں فیسٹیول کا انعقاد ، وزیر اطلاعات پنجاب سمیت دیگر سیاسی و سماجی خواتین شریک

  • 12 hours ago
Advertisement