Advertisement
پاکستان

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بڑا فیصلہ

لاہور : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افسران و ملازمین کی ترقی کو کارکردگی سے مشروط کر دیاہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 6th 2021, 7:50 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق سی اے اے حکام نے سال 2020 کے لئے ملازمین کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سی اے اے کے تمام شعبہ جات کے سربراہوں سے  اپنے اپنے شعبوں میں کام کرنے والے افراد کی پرفارمنس اپریزل رپورٹ طلب کر لی ہے۔  ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے پرفارمنس اپریژل رپورٹ کے لئے 9 جولائی 2021 کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

سی اے اے حکام کی جانب سے ملازمین کی پرفارمنس اپریزل رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی بھی کام کرے گی، ملازمین اور افسران کو ترقی کے لئے ان کے کام کی کارکردگی کو بھی جانچا جائے گا۔

Advertisement